یو پی میں دن بہ دن جرائم میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ معمولی باتوں پر قتل غارت گری عام ہوتی جارہی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ اور ان دنوں پیش آیا کہ ادھار نہ دینے پر شرپسند عناصر نے دوکاندار کا گولی مارکر قتل کردیا۔
حاصل تفصیلات کے مطابق بہار کے ضلع سپول میں 16 فروری بروز منگل کو تربیتی گنج پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ اجیت کمار نامی بدمعاش نے رجنی گندھا ادھار نہ دینے پر 25 سالہ گروسری میتلیش کمار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ لواحقین نے مجرم کی شناخت کرلی ہے جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
مقتول کے بڑے بھائی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ہوتے ہی میں جائے حادثہ پر پہنچا لیکن تب تک مجرم گولی چلا چکا تھا۔ مقتول کے بھائی کو بھی اسلحہ بتاتے ہوئے پیچھے کیا گیا اور موٹر سائیکل پر سوار تینوں مجرمین نے شنکر پور پولیس اسٹیشن علاقے کی جانب رخ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔
مقتول کے اہل خانہ اور مقامی افراد نعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مجرمین کو فورا گرفتار کیا جائے۔ ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ مجرمین کی شناخت ہوچکی ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔