Advertising

نیشنل ہائے وے سے 58 کلو گانجہ اور 4 لاکھ کی کار ضبط

Hum Bharat
Saturday, 20 February 2021
Last Updated 2021-02-20T11:52:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ممبئی آگرہ روڈ نیشنل ہائی وئے نمبر تین پر 
ناسک کرائم برانچ کی ٹیم کی  نے 58 کلو گانجہ کیا ضبط 
۔2 لاکھ کا گانجہ اور 4 لاکھ کی کار کو اپنی تحویل  میں لیا

مالیگاؤں (شکیل پترکار) گذشتہ دنوں ناسک کے اسپیشل اسکواڈ ناسک کرائم برانچ کے اراکين نے نیشنل ہائے وے نمبر تین پاٹنہ پھاٹا کے پاس کولانے روڈ پر 58 کلو گانجہ ضبط کیا۔ یہ گانجہ ملزمین کار میں لے جارہے تھے جس کی مجموعی قیمت 2 لاکھ بتائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ جس کار میں گانجہ کی غیر قانونی نقل و حمل کی جارہی اس کار کو بھی پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔جس کی قیمت 4 لاکھ بتائی جارہی ہے۔ کل ملار 6 لاکھ مالیت کا مال پولس نے ملزمین کے قبضہ سے ضبط کیا ہے۔

اس معاملے میں پولس نے  21 سالہ ملزم شیخ ارباز شیخ حمید (ساکن نندن نگر نہال نگر پولیس چوکی کے پاس) نجم الدین شہباب الدین قاضی 22 سال ساکن نیا اسلام پورہ سلام چاچا روڈ شکاری ہوٹل کے پاس اور روہن سریش گھوسر ساکن دیانے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس معاملے کی شکایت ناسک کرائم کے فریای شاگر سریش سمپی نے تعلقہ پولیس اسٹیشن میں کی جس پر پولیس اسٹیشن کے تھانےدار نے ملزمان پر قلم 83/20/22/ این ڈی پی ایس  کے تحت معاملہ مکمل کیا۔ گانجہ ضبطی معاملے میں ناسک کرائم برانچ کی یہ سب سے بڑی کاروائی بتائی جارہی ہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl