تڑی پار نوجوان گرفتار مقدمہ داخل
مالیگاؤں9/2/2021 دیانہ رمضانپورہ پولیس اسٹیشن میں پولیس سپاہی مہندر دلیپ پاٹل نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں تڑی پار ملزم ابراہیم عبدالغنی عرف دوری نامی ملزم تڑی پار ھونے کے باوجود بھی آزاد گھوم رہا تھا ۔جسے پولس نے گرفتارکرکے ملزم کے خلاف کیس نمبر 2/2021 اور مقدمہ 142 کے تحت معاملہ داخل کردیا ہے۔ فی الحال ملزم گٹ نمبر 210 نور نگر رمضانپورہ کا ساکن ہے۔ ملزم ابراہیم دوری کو مقامی پرانت آفیسر وجیانند شرما نے 31/08/2019/کو کیس نمبر 4/2019 کے تحت سرکاری حکم نامہ جاری کرکے تڑی پار کا فرمان جاری کیا تھا۔
پٹرول پم سے دو لاکھ، بتیس ہزار کے ڈیزل کی چوری
مالیگاؤں، سٹانہ پولیس اسٹیشن میں47 سالہ فریادی موٹھا بھاؤ جگن ناتھ سورونشی ساکن برہمن گاؤں تعلقہ سٹانہ نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں کسی نا معلوم چور ملزم نے رات کے اوقات میں فریادی کے مالکی حق کے ایسر نامی پٹرول پم سے دو ہزار آٹھ سو لیٹر ڈیزل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس ڈیزل کی قیمت دو لاکھ بتیس ہزار پانچ سو چھپن بتائی گئی۔
اس معاملے میں پولیس نے چور ملزم کے خلاف بھارتی چوری کی قلم 56/2021/379 کا کیس اور مقدمہ داخل کردیاہے