Advertising

نا بالغ کا اغوا، کٹر سے حملہ، نقدی اور قیمتی موبائل کی چوری

Hum Bharat
Thursday, 11 February 2021
Last Updated 2021-02-11T12:19:53Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مسجد یا رسول کے پاس سے نابالغ کا اغوا مقدمہ داخل 

مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں43 سالہ فریادی ساکن کسمبا روڈ  دھندہ مچھلی فروش نے شکایت کی کہ ملزم  رضوان شاہ ساکن سٹانہ نے فریادی کی نابالغ بچی کو کسی طرح کا لالچ دے کر اپنے ساتھ اغوا کرکے فرار ہوگیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف قلم 363 /2021/10 کے تحت مقدمہ کا اندراج مکمل کیا۔

  یاد رہے کہ ان دنوں دینی،تہذیبی اور علمی شہر میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کون اس جانب توجہ دے گا؟ کس طرح یہ معاملات حل ہوں گے؟

راجہ نگر علاقے میں گیندہ میدان پر گانجہ پینے پر منع کرنا منہگا پڑا

مالیگاؤں آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی کلیم شیخ جمیل 32 سالہ ساکن گیندہ میدان دھندہ آٹو رکشہ ڈرائیور نے شکایت کی کہ ملزم ناصر موسی کالیا اور دو نامعلوم نے  فریادی کیساتھ کٹر سے مار ڈھاڑ کی۔

تفصيل کے مطابق فریادی نے ملزمان کو پندرہ دنوں قبل گانجہ پینے سے منع کیا تھا اس معاملے کو لیکر ملزمان نے فریادی پر کٹرسے وار کردیا اور فریادی کا پانچ ہزار مالیت کا موبائل کا بھی نقصان ہوا۔ اس معاملے میں پولیس نے قانون کی قلم 323/324/16/2021 کے قانونی شکایت درج کرلی ہے۔

دیانہ چکن کی دکان کے پاس سے نقدی اور قیمتی موبائل کی جبری چوری 


دیانہ رمضان پورہ پولیس اسٹیشن میں 22 سالہ فریادی شیخ مستقیم شیخ شکیل  پاور لوم مزدور (ساکن رمضانپورہ گٹ نمبر 155 پلاٹ نمبر 20 بسم اللہ مسجد کے پاس) نے سنگین شکایت کی ملزم رضوان دھپل ساکن نہال نگر اور ہمیا کے علاوہ ان کے ایک اور ساتھی نے مل کر دیانے میں چکن کی دکان کے پاس نالےسے لگ کر دیانے میں آٹو رکشہ کے پاس فریادی کا قیمتی موبائل اور48 سو نقدی جبری چوری کرکے فرار ہوگئے۔اس معاملے میں دیانے پولیس کے تھانیدار نے بھارتی قلم 34/394/5/2021 کا کیس اور مقدمہ مکمل کردیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl