شہر عزیز مالیگاؤں میں نشیلی ادویات سے بڑھتے کرائم کی روک تھام کب.....؟
✒️✒️ راشد ایم 〽 آر ہزار کھولی
⚫🔲⚫🔲⚫🔲⚫🔲⚫🔲⚫
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کو پتہ ہے کس طرح نشیلی ادویات ⚕ کتا گولی کی مالیگاؤں شہر میں بلیک مارکیٹنگ ہوتی ہے کس طرح ہماری قوم کے نوجوانوں کو بے راہ روی اور زہریلی گولیوں کے نشے کا عادی بنایا جارہا ہے کب ہم مسلم معاشرے میں اتحاد پیدا کرینگے کب ہمارے نوجوان برائیوں کو چھوڑ کر اچھائیوں کی جانب راغب ہونگے
آج ضرورت ہے متحد ہونے کی آج ضرورت ہے ایک آواز اٹھانے کی آج ضرورت ہے نشیلی ادویات اور کتا گولی کے خاتمہ کرنے کی
ہماری قوم کے مسلم نوجوانوں نے جب سے کتا گولی اور نشیلی ادویات کا استعمال کرنا شروع کیا ہے تب سے بے شمار کرائم میں ملوث ہوتے جارہیں یہی کتا گولی کی وجہ سے ہمارے چند مسلم نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہیں ہیں
شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی ذمہ داران سیاسی جماعتوں کے قائدین علمائے کرام اور سوشل ورکرز کو چاہیے کہ اس مدعے پر ایک لائحہ عمل تیار کرے اور اس پر روک تھام لگائیں
جہاں ہم لوگ اس مدعے کیلئے فکر مند ہیں وہیں پولیس ڈپارٹمنٹ کو بھی چاہیے کہ یہ نشیلی ادویات اور کتا گولی کس طرح مارکیٹ میں مہیا ہورہی ہے اس پر بھی کڑی سے کڑی روک تھام اور جرم کرنے والے ان ظالم حیوانوں کو سزائے دلاکر شہر میں ایک خوش گوار ماحول پیدا کریں
ان شاء اللہ جلد ہی اس مسئلے پر شہر کی کلبوں اداروں اور سوشل ورکرز کو جمع کرکے ایک تحریک چلائی جائے گی اور شہریان کو مکمل تفصیلات پیش کی جائے گی۔