Advertising

ناسک ضلع سمیت مالیگاؤں میں بھی رات کا کرفیو نافذ

Hum Bharat
Thursday 25 February 2021
Last Updated 2021-02-25T12:05:46Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

مالیگاؤں نامہ نگار: 25 فروری 2021، بتایا جارہا ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے۔ اس بات کو لیکر کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ لوگوں کو سرکار کی جانب سختی کے ساتھ احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں ناسک نہ لگانے کی پاداش میں تقریبا 500 لوگوں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیاہے۔ اسی سلسلے میں ضلع ایس پی کی جاری کردہ آدیش  کے مطابق آج 25 فروری سے ناسک ضلع میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ جس میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ اس معاملے میں انتظامیہ اب سختی اختیار کرسکتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بناء ماسک کے باہر نکلنے پر بھی پابندی ہے۔ گذشتہ دنوں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے بھی 8 دنوں کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ اگر عوام احتیاط نہیں برتے گی تو ہو سکتا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن لگا دیا جائے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ کے مطابق یہ تمام اقدامات مہاراشٹر اور ناسک ضلع کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش کیا جارہا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl