Advertising

پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی اور زائد بجلی بل کے خلاف بہوجن سماج پارٹی اور ایم ڈی ایف میدان میں

Hum Bharat
Wednesday 24 February 2021
Last Updated 2021-02-24T06:08:14Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں کی عوام کو گھریلو بجلی سو یونٹ مفت فراہمی کا مطالبہ : بہوجن سماج پارٹی و ایم ڈی ایف
پرائیویٹ بجلی کمپنی کی زائد بل وصولی, میٹر تبدیلی اور من مانی ریڈنگ کیخلاف تحریک کا انتباہ
مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ کے ساتھ عوامی نمائندوں کا رویہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ "مگر مچھ کے آنسو" جیسا ہی ہے : ظہور بھائی زم زم (مقامی صدر,  بہوجن سماج پارٹی
بجلی کمپنی عوام کی شکایات کو فوری طور پر حل کرے اور بار بار چکر لگانے پر مجبور بھی نہ کرے ورنہ بہوجن سماج پارٹی کمپنی کا بائیکاٹ شروع کر دے گی : سنتوش شندے (ضلع صدر,  بی ایس پی
مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کی بدعنوانیوں اورمن مانی کیخلاف برسرقتدار اور جزب اختلاب سیاسی جماعتوں کا غیر مستحکم اقدام ناقابل اعتبار : احتشام شیخ بیکری والا (صدر,  مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج شہر کی عوام پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ذریعے انجام دیئے جانے والے کا موں کو لیکر مطمئن نظر نہیں آرہی ہے. جس طرح مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کی جانب من مانی بجلی وصولی,  زائد بل, فائن بل,  رینٹل بل, مختلف قسم کے ٹیکس و سروس بل,  میٹر تبدیلی, اندھا دھن ریڈنگ اور شکایات پر فوری عمل نہ ہونے سے غریب عوام کے ساتھ کارخانے دار بھی پریشان ہو رہے ہیں. 


آج بروز منگل 23 فروری 2021 کو مالیگاؤں سینٹرل بہوجن سماج پارٹی اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے مشترکہ وفد نے مہا وترن کے مختلف سینٹرز پر ہنگامی دورہ کیا. ان تمام سینٹرز پر مختلف بجلی مسائل سے پریشان مزدور طبقہ, چھوٹے پاورلوم مالکان اور گھریلو بجلی بل و دیگر مسائل کو لیکر اسے جگہ پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی. نیز ان مسائل کو بجلی کمپنی کے اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے کہ اگر بجلی کے مسائل جلد از جلد حل نہیں ہوئے تو تحریک و بائیکاٹ کا راستہ اختیار کیا جائے گا. اس طرح کا اظہار و خیال بہوجن سماج پارٹی کے زمہ داران  میں آنند جی آڑاو (ضلع پربھاری), سنتوش جی شندے (ضلع صدر) اور ظہور بھائی زم زم (مالیگاؤں سینٹرل صدر) نے کیا.



اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نے کہا کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی شہریان کے ایک طرح سے عذاب ہے کیونکہ غریب عوام سے لیکر امیر طبقہ تک کے تمام افراد سے مختلف کیٹگریز میں زائد بجلی بل وصول کی جا رہی ہے. انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گھریلو بجلی سو یونٹ تک مفت فراہم کی جائے.


مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کے کچھ بل اسطرح سے وصول کئے جاتے ہیں. جس میں اگر گھریلو بل ہے تو صفر سے لیکر سو یونٹ تک ( 3.46 پیسہ فی یونٹ), سو سے تین سو تک (7.43 پیسہ فی یونٹ), تین سو سے پانچ سو تک (10.32 پیسہ فی یونٹ), پانچ سو سے ہزار سے زائد (11.71 پیسہ فی یونٹ) اور اس کے علاوہ 110 روپیہ رینٹل کے نام پر اور مزید دیگر طرح کے ٹیکس ملاکر زائد تین سے چار سو روپیہ یعنی اگر آپ کے گھر کا بجلی بل صفر بھی ہے یا میٹر بند ہے تک بھی تین سے چار سو روپیہ بل آئے گا. اگر آپ کا مکان بند ہے تو پھر سو یونٹ فکس بل بھیج دیا جاتا ہے. 


اس طرح سے انڈسٹریل زون اور شاپنگ سینٹرز کے بل میں صفر سے دو سو یونٹ تک (7.35) اور دو سو سے زائد یونٹ پر الگ سے بل لگ کر آئے گا.  جس میں 403 روپیہ رینٹل اور چار سے پانچ سو روپیہ ٹیکس و دیگر سروسز چارج بھی شامل کیا جائے گا. اس کے علاوہ پاورلوم کارخانے داروں کیلئے کارخانے چالو یا بند رکھنے کی صورت میں بھی پورا بل دیا جائے گا. اس طرح سے چار ماہ کے سلیب میں بھی بجلی بل وصولی پر زائد رقم کا لی جاتی ہے. 


آج شہر مختلف مسائل سے دوچار ہے. ایک جانب مسلسل لاک ڈاؤن کا خطرہ اور دوسری جانب بجلی کمپنی کا عتاب سے شہریان پریشان حال ہیں. بہوجن سماج پارٹی اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ہنگامی دورہ میں آنند آڑاہ, سنتوش شندے, ظہور بھائی زم زم, شیخ مشیر, ایوب پٹھان, بھیکن رزاق,  گوتم آہیرے, ابو فرحان, عرفان اسماعیل, سدھارتھ مگرے, نظام تنبولی,  خالد ٹیکر,  رئیس عثمانی اور دیگر بہوجن و ایم ڈی ایف اراکین شریک رہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl