Advertising

7دن کاروبار بند اور ہمارے شہر کے نوجوانوں کی ذمہ داریاں

Hum Bharat
Tuesday, 9 February 2021
Last Updated 2021-02-09T06:34:18Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 

کل بروز منگل سے ہمارے شہر مالیگاؤں کاروبار بند ہونے جا رہا ہے جس سے  ہر کسی کو چھٹی کی مواقع مل رہے ہیں ہم با خوبی واقف ہے کے چھٹی کے موقعے ملتے ہی شہر کا نوجوان موٹر سائیکل کے زریعے ہاۓ وے کا رخ کرتا ہے تفریح کی غرض سے ڈبل اور ٹریپل سیٹ اندھا دھند بنا سوچی سمجھی ڈرائیونگ کرتا ہے جس میں شہر کا مزدور طبقہ آگے آگے ہے اور پھر نتیجہ حادثے کی شکل میں ہمارے سامنے ہوتا ہے 

ہمارے شہر میں مزدور طبقے میں تقریباً ہر ایک ایک مزدور اپنے گھر کا ایسا ذمہ دار ہے کے جس کی بدولت اس کے والدین اور چھوٹے بہن بھائی کی کفالت ہورہی ہوتی ہے اور اگر ایسے حادثے کا وہ شکار ہو جائے تو ایس گھروں کے حال ہم اور آپ آج بھی جو  چلے گۓ ان کے گھروں پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں رہتا ہے 

چلو خدا نہ خواستہ حادثے میں کوئ ہمارا مزدور بھائی بچ بھی جاتا ہے تو مرنے سے بھی برا حال ہاسپٹل کا خرچ نہیں چندے کی نوبت گھر تک بیچنے کی نوبت علاج کے لیے بوڑھے ماں باپ کا ہاسپٹل کے چکر کاٹ کاٹ کر برا حال 

لہذا شہریان مالیگاؤں بالخصوص مزدور طبقہ مالکان سی ڈی ڈیلکس سے میری گزارش ہے کے چھٹیاں آپ بہن بھائیوں ماں باپ بیوی بچوں کے بیچ گھر رہے کر ہی گزارے کہی جانا ہی ہے تفریح کے لیے تو فور وہیلر کو ترجیح دیں بہت زیادہ مجبوری کی حالت میں ٹو وہیلر سے اگر آپ ہاۓ پر نکلتے ہو تو محتاط رہے کر ڈرائیونگ کریں 

ہاوۓ پر اپنی ڈرائیونگ کا شو کرنے سے پہلے اپنے گھریلوں حالات کا جائزہ لیں اپنی مالی حالات کا جائزہ لیں اپنے چھوٹے بہن بھائ اور ماں باپ بیوی بچوں کا چہرہ اور ان کے مستقبل کا دھیان رکھیں 


✒️حاجی شفیق احمد

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl