جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں یوں تو منظر عام آتی رہتی ہیں۔ لیکن ان دنوں ایک ساتھ پانچ بچّوں کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا ہے۔
پانچ بچّوں کی پیدائش والی یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی ہے۔ لوگ بچّوں کے والدین کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔
وائس آف پشاور نیوز سے حاصل تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کا ہے۔ کوئٹہ کے رہنے والے حاجی عبدالحق اچکزئی کے گھر 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں کل ملاکر 5 بچّوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہیکہ پانچوں ہی بچے بالکل نارمل ہیں اور ان بچوں کی والدہ بھی صحت مند ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حاجی عبدالحق اچکزئی کو پہلے 4 بچے ہیں اور اب یہ 5 ملاکر کل تعداد 9 ہوگئی ہے۔ بچوں کی پیدائش سے اہل خانہ بہت خوش ہیں۔ اس موقع ہم بھارت ٹیم کی جانب سے بھی اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد۔