Advertising

اقلیتی اسکولوں کو بنیادی سہولیات کے لئے ملیں گے دو لاکھ

Hum Bharat
Monday 22 February 2021
Last Updated 2021-02-22T16:37:47Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 آخر،اقلیتی اسکولوں کو بنیادی سہولیات کے لئے دو لاکھ اسکیم گرانٹ تقسیم کا جی آر جاری۔


ممبئی(نامہ نگار):اقلیتی نجی امداد یافتہ ،غیر امداد یافتہ،مستقل غیر امداد یافتہ اسکولوں، جونیئر کالجوں ، صنعتی تربیتی اداروں ،میونسپل اسکولوں اور معذور افراد کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو لاکھ روپے گرانٹ اسکیم گذشتہ سال ٢٠١٩-٢٠ میں بھیجے گئے پروپوزل کو منظوری دیتے ہوئے آخر اقلیتی ترقیاتی امور کے منسٹر محترم نواب ملک صاحب کے حکم پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کوشش سے ٢٢ فروری ٢٠٢١کو محکمہ اقلیتی ترقیاتی امور منترالیہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ سال ٢٠١٩-٢٠ کے اسکولوں کے پروپوزل پاس کرنے میں ہو رہی دیری نیز سال ٢٠٢٠-٢١ کے لئے نیا پروپوزل اسکولوں سے منگوانے میں ہو رہی تاخیر سے نیز کرونا ماحول میں حکومت کا کیا اقدام ہوگا اس بات کو لیکر اقلیتی تعلیمی ادارے تذبذب کا شکار تھے۔ جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ کے ذمے داران نے ساجد نثار احمد کی قیادت میں اقلیتی امور کے وزیر محترم نواب ملک صاحب سے دو مرتبہ ملاقات کرتمام باتوں کو پیش کیا۔ وزیر موصوف کی فوراً حکم پر ممبئی اپنگر ٢ اہل اسکول، تھانہ ٣٠' پالگھر ١، رتنا گری ٩ دھولیہ ٦ پونہ ٢ کولہاپور ٤ امراوتی ٩ واشم ٤١,آکولہ ١ بلڈانہ ٣٤, اورنگ آباد ٨٩ جالنہ ٨ بیڑ ١ ہنگولی ٩ چندر پور ٢ کل 248 اسکولوں کو اہل قرار دے کر 4کروڑ 96لاکھ روپے گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ اس ضمن حکومت نے دو لاکھ گرانٹ اسکیم کے لئے شرائط کم کرے، تمام اقلیتی اسکولوں کو منظور کیا جائے نیز ریاستی حکومت رقم میں اضافہ کرتے ہوئے ہر اسکولوں کو دس لاکھ روپے ادا کرے مطالبہ محبوب تامبولی، ساجد نثار احمد، ناہید خاتون، محمد سمیع، جمال الدین بندرکر، شوکت مہا ٹے، آصف عبداالرحمن، شہاب الدین پرکار، محمد صدیق، شیخ چاند، خلیل بہور، و دیگر اراکین نے کیا ہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl