Advertising

جنگل میں جوان شیر کو بیس سے زائد لکڑ بگھوں نے گھیر لیا

Hum Bharat
Thursday, 28 January 2021
Last Updated 2021-01-28T16:29:06Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



جنگل میں جوان شیر کو بیس سے زائد لکڑ بگھوں نے گھیر لیا۔ہر کوئی اپنی اپنی استطاعت یا دانت کے نوک کے مطابق شیر کو زخمی کرتا رہا۔جب شیر پلٹ کر کسی ایک کونشانہ پرلیتا، تو پیچھے سے دوسرے اس پر پَل پڑتے نتیجتاً شیر اپنے ٹارگیٹ سے چوک جاتا۔آج کے آزاد ہندوستان میں لکڑبگھوں( پرائیویٹائزیشن)کایہ گروہ مختلف سیکٹر جیسے ابتدائی شعبے زراعت،جینیٹک Genetic،تعمیرات نیز ثانوی شعبے جیسے تعلیم اور بینکنگ وغیرہ میں رہ کر اپنے نوکیلے دانت کا استعمال کررہے ہیں۔ذرعی شعبے میں پرائیویٹائزیشن کے نفوذکیلئے بنانےگئےقوانین نے اس ابتدائی شعبے ( زراعت) پر جیسے ہی اپنے نوکیلے دانت گاڑنے کی کوشش کی تو شیر نے پلٹ کر وار کرنے کی ٹھانی نتیجتاً نشان زدہ لکڑبگھےسیاست کی چادر کے پیچھے جاچھپے ۔شیر کی مرکوزیت کو سبوتاژ کرنے کیلئے دوسری جانب کے لکڑ بگھے، شیر کےحملے( ٹریکٹر ریلی)کو ہائی جیک کرنے کوشش کی۔اور اسے مذہبی منافرت یا علاقائی عصبیت( خالصتانی) سے جوڑ کرشور مچانے لگے ۔


سیکولر ہندوستان کے جمہوریہ دیوس کے موقعے پر ایودھیا میں بننے والی مجوزہ رام مندر کے اسٹرکچر کی نمائش سے حکمراں جماعت کے مذہبی جذبات کی تسکین ہوتی ہے ۔لیکن اسی دن اسی جگہ پر کسان یونین یا ٹریکٹر ریلی کو ہائی جیک کرنے والے عناصر کی کسی خاص مذہبی شناخت کی پرچم کشائی سے ہندوستان کی کثرت میں وحدت یا اکھنڈتا میں ایکتا پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے ۔


لکڑبگھے اور افریقی جنگلوں میں پائے جانے والے کتّے، جنگلی جانوروں میں نسبتاً ذیادہ بےرحم ،ظالم ،موقع پرست،  اور ڈرپوک واقع ہوئے ہیں ۔جو اپنے سے طاقتور کے سامنے کلی طور پر جھک جاتے ہیں ۔اور اپنے سے کمزور کو چٹ کرنے کیلئے اس کے مرنے یا روح نکلنے کا انتظار بھی نہیں کرتے۔ بدقسمتی سے ہندوستانی عوام ایسے ہی لکڑبگھوں اور کتّوں کے نرغے میں ہیں ۔


انعام الرحمن ابواللیث


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl