النور ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالک نے کیا 23 لاکھ کا دھوکہ۔ مقدمہ درج
مالیگاوں مقامی پولیس کنٹرول روم سے تفصيلی اطلاع موصول ہوئی کہ آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی 50 سالہ فیاض احمد مختار احمد ساکن اقصی کالونی پلاٹ نمبر 98 اور سروے نمبر 260 نے شکایت کی کہ ملزم محفوظ الرحمن خلیل احمد ساکن سنجے گاندھی نگر پلاٹ نمبر 11 اور سروے نمبر 11 ( توکل نگر کے پاس) نے 5 فروری 2019 کے درميان میں فریادی اور کل ملاکر جملہ 19 لوگوں کے ساتھ حج اور عمرہ کے نام پر کھلے عام دھوکہ بازی کی۔ تفصيل کے مطابق ملزم نے فریادی کو النور حج و عمرہ کے نام پر ایک لاکھ کا چونا لگایا دیا۔ اس طرح سے ملزم نے عمرہ کے نام پر اپنی آفس سنجے گاندھی نگر میں کل 19 افراد کے ساتھ 22 لاکھ ا 98 ہزار کی دھوکہ بازی کی۔
اس معاملے میں آزاد نگر پولیس کے تھانے دار نے ملزم محفوظ الرحمن خلیل احمد کے خلاف دھوکہ بازی اور غبن کی قلم 406 420 10 8 2021 کا کیس اور سنگین مقدمہ داخل کردیا ہے یاد رہے کہ اب حج اور عمرہ کے نام پر بھی کھلے عام دھوکہ بازی ہورہی ہے۔ اس طرح کی دھوکہ بازی میں مذہبی شہر کے نامی گرامی نام بھی شامل ہیں۔ انتظار ہے کہ پردہ کب اٹھے گا؟۔
مال ٹرک اور ایک براس ریتی ضبط مقدمہ داخل
مالیگاوں ایولہ پولیس اسٹشن کی حدود میں ملزم تا تیا اتم اور ڈرایور سچن اتم کے خلاف قانونی پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ایک مال ٹرک کے علاوہ ایک براس ریتی ضبط کرلی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ ملزمین پر ریتی کی کالا بازاری اور غیر قانونی نقل و حمل کرنے کی پاداش میں پولیس نے دفعہ 379 کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کردیا ہے اس طرح کی فریاد منڈل ادھیکاری کچرو کیھرے نے کی ہے۔