سیاسی ، سماجی، تعلیمی و صنعتی افراد مل کر 20 سیٹ کھڑی کریں گے
موجودہ سیاسی لیڈران کے مکتوب میں اثر نہیں ہے۔ کیا اس گونج کے بیچ تھرڈ فرنٹ اپنا اثر اور جلوہ دکھا پائے گا ؟
مالیگاؤں ( نامہ نگار ) نمائندہ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ شہر میں جلد ہی تھرڈ فرنٹ کا قیام عمل میں آئے گا۔ جو کارپوریشن الیکشن میں 20 سیٹ اتارے گا۔ حاصل تفصیلات کےمطابق اس فرنٹ میں شہر کے کچھ نامی گرامی افراد ہوں گے جن میں سیاسی، سماجی، صنعتی و تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرم رہنے والے افراد کے نام شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فرنٹ کی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں جو جلد ہی عوام کے سامنے ہوں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فرنٹ میں قلب شہر کے ہی نامی گرامی افراد ہوں گے۔ جو مضبوط ٹیم کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ موجودہ قائدین کے خام کام کاج ، بے اثر قیادت اور مکتوب میں اثر نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا بڑا خسارہ ہورہا ہے۔ لیڈران کے منشور پر عمل پیراں نہ ہونے کی وجہ سے ان سے نالاں افراد نے مل جل کر فرنٹ کی سرگرمیاں تیز کریں ہیں۔ جوکہ شہر کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس فرنٹ سے قلب شہر کی اہم سیٹوں کا زبردست نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں شامل اہم افراد قلب شہر کے ہی ہیں۔ اگر واقعی میں تھرڈ فرنٹ میدان میں آتا ہے تو نامی گرامی اور بڑے لیڈران کی سیاسی دوکان بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق جلد ہی منظر صاف ہوگا اور پانی اوپر آجائے گا۔