Advertising

8 سال مکمل ہونے پر ٹیسٹو فو کمپنی کی جانب انعامی کوئز مقابلہ

Hum Bharat
Sunday, 17 January 2021
Last Updated 2021-01-17T12:08:11Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


مالیگاؤں( ہم بھارت)  مسالہ کی دنیا میں کوالٹی کے اعتبار سے معتبر برانڈ ٹیسٹوفو مسالہ کمپنی کے 8 سال مکمل ہونے پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انعامی کوئز مقابلے کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس کوئز مقابلہ میں اول سے پنچم تک خطیر رقم اور قیمتی سامان انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔



    تہذیبی، دینی و ملی ، ادبی اور سماجی ، سیاسی ، صنعتی و ثقافتی حوالے سے مالیگاؤں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ طلبا کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی رغبت کے لئے مختلف ادارے و شخصیات گاہے بگاہے مختلف پروگرام کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ 

اسی سلسلے میں ٹیسٹو فو کمپنی کی جانب سے 8 سال مکمل ہونے پر  تعلیمی ادبی و ملی شخصیت عالیجناب اشفاق لعل خان سر کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں انعامی کوئز مقابلہ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ 



انعامی کوئز مقابلہ میں کس طرح حصہ لیں؟


ٹیسٹو فو کمپنی کی جانب سے 50 روپے میں تین مسالہ کے پیکٹ دیئے جائیں گے ساتھ ہی ایک پیکٹ فری رہے گا۔ اسی کے ساتھ  انعامی کوئز مقابلے کا فارم بھی دیا جائے گا۔



فارم میں کل 25 سوال ہوں گے۔


اول نمبر آنے والے شریک مقابلہ کو 30 ہزار کی خطیر رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔


دوم آنے والے شریک مقابلہ کو 25 ہزار انعامی رقم دی جائے گی۔ 


سوم انعام کے حقدار کو 20 ہزار نقد رقم کا نذرانہ دیا جائے گا۔


چہارم انعام کے حقدار کو ریفریجریٹر انعام دیا جائے 


پنچم انعام واشنگ مشین کا تحفہ ہوگا۔


فارم ملنے کا پتہ:  60 فٹی روڈ ٹیسٹو فو کمپنی ۔

پوار واڑی ٹیسٹو فو کمپنی۔

اس کے علاوہ ہر چوک اور دوکانوں سے یہ فارم فراہم کیا جائے گا۔


عالمی شہرت یافتہ قاری زبیر اختر عثمانی صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا ۔ جبکہ تحریک و تائید رکن کوئز مقابلہ کمیٹی عالیجناب اخلاق احمد انصاری نے پیش کی۔ ٹیسٹو فو کمپنی کے اونر جناب اجمل خان صاحب نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج 17 جنوری 2021 کو ہماری کمپنی کے 8 سال مکمل ہوئے اسی لئے ہم نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ مارکیٹ میں بہت سارے مسالے فراہم ہیں لیکن وہ مسالے کے نام کچھ اور فروخت کررہے ہیں۔ جبکہ ہماری کمپنی اوریجنل ٹکہ اور دیگر مسالہ بناتی ہے۔ موصوف نے مزید کہا کہ ہر کمپنی چاہتی ہے کہ اس کا پرچار ہو لیکن ہم نے ایک الگ طریقہ اختیار کیا ۔ ہم نے سوچا کہ ہماری کمپنی کے پرچار کے ساتھ ساتھ کس طرح طلباء کے تعلیمی ذوق و شوق میں اضافہ ہو؟ ۔ اسی لئے ہم نے کوئز مقابلہ کا اجراء کیا۔ اس مقابلہ کی مدد سے طلباء کی معلومات میں اضافہ ہوگا اور تعلیم سے رغبت بھی پیدا ہوگی۔ اس مقابلے میں اول تا پنجم آنے والے انعام کے حقدار طلباء کو خطیر رقم اور مہنگے ساز و سامان بطور انعام دئیے جائیں گے۔ 

  مفتی عامر عثمانی ملی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح انصاری محمد شفیق سر  نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کمپنی کو مبارکباد پیش کی۔  جبکہ مہمان خاص کے طور پر عبدالواحد صاحب اور مفتی عبدالماک صاحب بھی موجود تھے۔

رسم اجراء کے بعد پروگرام کے صدر عالیجناب اشفاق لعل خان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے پروگرام کے لئے تاجر طبقوں کو پہل کرنی چاہیئے۔ اس طرح کے مقابلوں سے بچوں میں مالیگاﺅں سے متعلق معلومات میں اضافہ ہوگا۔ بچے کتابوں سے قریب ہوں گے اور انکی مخفی صلاحیتیں پروان چڑھ کر اجاگر ہوں گی۔ موصوف نے ترکی کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں تاجر طبقہ اپنی کمائی کا کچھ حصہ سماجی و تعلیمی اداروں کو تعاون کرتے ہیں اور وہ پیسے طلباء و اجتماعی پروگراموں میں خرچ کئے جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہیکہ آج ترکی ترقی میں بہت آگے ہے۔ اگر ہمارے یہاں کے تاجر افراد بھی اس طرح کی پہل کرتے ہیں تو ہماری تعلیمی و دیگر ترقی ہو سکے گی۔ اجمل خان صاحب نے اس معاملے میں پہل کی اسلئے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کا اظہار خیال صدر تقریب جناب اشفاق لعل خان سر نے کیا۔ 

  خطبہ صدارت کے بعد اخلاق احمد انصاری صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ 

  

 نوجوان ناظم مشاعرہ جناب عمران راشد نے بحسن خوبی اس پروگرام کی نظامت فرمائی۔



 سینئر صحافی جناب خلیل عباس، جناب منصور اکبر،  جناب اظہر مرزا، جناب حارث نذر، جناب جنید عالم، جناب شعیب مسعود ، جناب عمار انصاری۔ جناب مدثر نیوز 41 , جناب محمد علی و دیگر صحافی حضرات کے علاوہ معززین شہر بھی اس با مقصد پروگرام میں موجود تھے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl