Advertising

مفتی اسماعیل کو کام کے لئے اب اٹھنا چاہئے ( ساجدہ میڈم )

Hum Bharat
Sunday, 24 January 2021
Last Updated 2021-01-28T14:19:03Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مقامی حمایتی افراد نالاں 


مالیگاؤں،  مقامی جنتادل سیکولر کی ذمہ دار سابق صدر بلدیہ مرحوم ساتھی نہال احمد کی اہلیہ اور مرحوم بلند اقبال کی والدہ ساجدہ نہال احمد نے شکیل پترکار کے ساتھ طویل گفتگو میں بتایا کہ "میں شادی سے قبل بھی سرگرم سیاست میں تھی" اور پھر کچھ برس قبل ساتھی نہال احمد کی زوجیت میں آجانے کے بعد مزید تیزی سے سیاسی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا۔ لیکن ساتھی نہال احمد کے انتقال نے گہرا صدمہ دیا۔ اس غم سے ابھی باہر بھی نہ آپکی تھی کہ نوجوان بلند اقبال بھی ہم کو چھوڑ کر چلا گیا۔ اس کے بعد میں کافی نڈھال رہی۔ وقت گزرتا گیا اور میں نے جنتادل آفس پر نہال صاحب کی طرز پر پارٹی آفس پر روزآنہ صبح عوامی کاموں کے لئے وقت دینا شروع کیا۔ جو کہ میرا معمول ہوچکا ہے۔ نمائندہ نے سوال کیا کہ اتحاد کے چلتے مجلس ایم ایل اے کا تیرہ سے زائد ماہ مکمل ہوگیا ہے ۔ ابھی تک ٹھوس اور بنیادی کام دکھائی نہیں دیئے۔ اس ہر ساجدہ میڈم نے تفصیل سے بتایا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد صرف ایک مرتبہ مفتی اسماعیل سے ایک شادی میں ملاقات ہوئی۔ اس میں میں نے دوٹوک کہا کام کی رفتار بڑھاؤ۔ تب نمائندہ شہر نے کہا کہ مستقیم ہے شان ہے اور ساجدہ میڈم بھی ہے۔ اس طرح کا جواب ساجدہ میڈم کو دیا گیا۔ اس کے بعد نمائندہ نے سوال کیا کہ شہر میں جاری تعمیری کاموں کی کوالٹی کیسی ہے ؟ اس پر میڈم نے کہا کہ کارپوریشن میں کچھ کارپوریٹر کمرشیل کاروبار ( تجارت)  کررہے ہیں۔ اسی لئے تعمیری کاموں کی کوالٹی معیاری نہیں ہوتی۔ 



ضرورت اس بات کی ہے کہ خدمت خلق کے شعبہ کے تحت عوامی نمائندے کارپوریشن پہنچیں تب جاکر شہر ترقی کرے گا۔ اس کے بعد موصوفہ نے مزید بتایا کہ زیادہ ٹیکس دینے والی عوام کے حلقے میں ۸۰ فی صد اور ندی کے اس پار ۲۰ فی صد ٹیکس دینے والی عوام کے حلقہ میں ۲۰ فی صد تعمیری کاموں کو کرنے کی پالیسی بر سر اقتدار کو کرنا چاہیے مگر آج کچھ سیاسی پارٹیوں کے عوامی نمائندگان اس کے برخلاف کام کرنے کے درپے ہیں۔ اس کے علاوہ موصوفہ نے کہا کہ مرحوم ساتھی نہال احمد کی عوامی تحریکوں اور عوامی رابطے میں مضبوطی کے لئے مقامی جنتادل پوری طرح سے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقامی مجلس ایم ایل اے کو مشورہ دیا کہ مفتی اسماعیل کو کام کرنے کے لئے اٹھنا چاہئے۔ ۱۳ ماہ کے عرصہ میں ایم ایل اے فنڈ ، ماہ ماری فنڈ اور جاری برس کا ایم ایل اے فنڈ کہاں ہے؟ کیا گذشتہ برس کی طرح اس برس کا ایم ایل فنڈ گرامین میں دادا بھوسے کو دے تو نہیں دیا۔ اس طرح کی عوامی چرچہ شہر میں جاری ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl