ایس پی اسکواڈ کی جانوروں پر قانونی کاروائی
مالیگاؤں( شکیل پترکار)مقامی ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ کے انچارج کے ذریعہ کمالپورہ علاقہ سے تین لاکھ ستر ہزار کے آٹھ جانور اور پک اپ گاڑی ضبط کی گئی ہے۔
اسپیشل اسکواڈ کے انچارج گھگے پر کاش ،بنکر بھوشن ،کیھر نار بھوئی کے ذریعہ سٹی پولس اسٹشین کی حدی میں کمال پورہ میں واقع ایک تارہ بلڈنگ کے پاس سے مذکورہ اسکواڈ نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ اسرائيل شیخ بھکن 26 سالہ (ساکن ایک تارہ بلڈنگ) کے پاس سے 70 ہزار مالیت کے 8 جانور اور 3 لاکھ کی ایک پک گاڑی ضبط کی ہے۔ اسپیشل اسکواڈ نے قانونی شکنجہ کستے ہوئے مال و اسباب کی ضبطی کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف بھارتی گو ونش ہھتیا بندی کی قلم کے تحت کیس اور مقدمہ سٹی پولس اسٹیشن میں درج کردیا ہے۔
ان دنوں ایس پی اسکواڈ کافی متحرک اور فعال نظر آرہا ہے۔
مندر سے تین پیتل کے گھنٹے چوری
مالیگاؤں، سنّر پولس اسٹیشن میں مندر کے پجاری فریادی نے شکایت درج کروائی کہ مندر کسی نا معلوم ملزم نے رنیوکا مندر، سپت سرنگی مندر اور ویروبامندر سے تیس کلو کے وزنی پیتل کے تین گنھٹوں کی چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں پولس نے نامعلوم کے خلاف بھارتی چوری کی قلم کا اندراج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہے۔