" شہیدوں کی تیسری یادگار تعمیر کرنے والے مخلصین کی توجہ چاہتا ہوں ۔"
قدوائی روڈ شہر مالیگاؤں کے ماتھے کا جھومر ہے ، مگر انتظامیہ کے سوتیلے سلوک اور غفلت کا شکار ہے ۔
شہیدوں کی یادگار ، راجو فوٹو اسٹوڈیو کے قریب انڈر گراؤنڈ گٹر کا ڈھکن مہینوں سے غائب ہے ۔ انتظامیہ کو وہاں ڈھکن لگانے کی توفیق نہیں ہوتی وہاں بیریکیڈ (حفاظتی جالی ) لگا کر انتظامیہ اپنی ذمہ داری سے خود کو بری سمجھ رہی ہے ۔جالی کی وجہ سے راستہ تنگ ہو گیا ہے اسی کے بازو سے آئ لینڈ پر کچھ نئ تعمیرات ہورہی ہیں جس کا سسپینس ابھی کھلا نہیں ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ بہر حال کچھ بہتر ہی ہو رہا ہو گا ۔ انشاءاللہ !
تحریر کا مقصد اس جگہ تعمیری کام کرنے والے ذمہ داران کی توجہ کھلی ہوئی اور غفلت کا شکار گٹر کی طرف کرنا ہے کہ لگے ہاتھوں اس کام کو بھی انجام دے کر راستے کی تنگی کو دور کریں اور روزآنہ وہاں سے گزرنے والے ہزاروں راہگیروں کی تکلیف کو دور کریں ۔ راستہ کشادہ ہونے سے نئ تعمیر کی دلکشی اور شوکت میں بھی اضافہ ہو گا ۔
خالد رضا ۔