Advertising

شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے قتل کردیا۔

Hum Bharat
Tuesday, 19 January 2021
Last Updated 2021-01-19T07:03:50Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 

چال  چلن پر  شبہ شوہر نے اپنی ہی بیوی کو  کلہاڑی سے کیا قتل 302 داخل 




مالیگاؤں( شکیل پترکار)پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کےمطابق ،کیمپ پولیس اسٹشن میں شکایت کی  گئی کہ گزشتہ دنوں  اجودھیا نگر میں رہائش پذیر ملزم روپش نندو ٹھاکر نے اپنی بیوی کے چال چلن پر شبہ کرتے ہوئے اسے کلہاڑی سے قتل کردیا۔


تفصیلات کے مطابق کیمپ اجودھیا نگر میں رہنے والا قاتل ملزم روپش نندو ٹھاکرےنے اپنی ہی سگی بیوی پر چال چلن کا شبہ ظاہر کیا جس بعد دونوں میاں بیوی میں تنازعہ شروع ہوگیا اور اسی درمیان ملزم نے کلہاڑی سے اپنی پتنی کا قتل کردیا اور کلہاڑی سے خود کو بھی زخمی کرلیا۔ بتایا گیا کہ ان دونوں سے ایک پانچ ماہ کا لڑکا بھی ہے۔اس معاملے کی شکایت کیمپ پولس اسٹیشن میں درج کروائی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے قتل کی قلم 302/309/14/2021 کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کرتے ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ فی الحال آگے کی قانونی  کاروائی جاری ہے۔

      یاد رہے کہ شہر مالیگاؤں میں ماضی میں بھی اس طرح سنگین واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


 یہ بھی پڑھیے

مغربی بنگال میں ترنمل کانگریس، بی جے پی، ایم آئی ایم اور شیوسینا کے درمیان چہار رخی مقابلہ ہونے کی توقع
ہم بنگال میں اپنی پارٹی کی توسیع کرنے جا رہے ہیں کسی کو شکست دینے نہیں:سنجے راوت


ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)مغربی بنگال میں امسال اپریل اور مئی کے درمیان ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کے اعلان کے بعد مقابلہ چار رخی ہونے کے امکانات ہیں۔ شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر مغربی بنگال میں شیوسیناکے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے متعلق ٹوئیٹ کرنے کے بعد مہاراشٹر سے لے کر بنگال تک سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی دکھائی دے رہیہیں۔خاص کراس اعلان کے بعد بی جے پی میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔سنجے راوت نےٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بہت دنوں سے جس خبر کا انتظار تھا، پارٹی کے سپریمو ادھو ٹھاکرے نے گفت و شنید کے بعد شیوسینا نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم جلد ہی کولکتہ پہنچ رہے ہیںجئے ہند،جئے بنگال‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’’کئی برسوں سے ہماری پارٹی کے لوگ مغربی بنگال میں کام کر رہے ہیں ،ہمارا ہندوتوا وہاں بھی مضبوط ہے، جہاں تک لوگوں کا الزام ہے کہ ہم ووٹ کاٹنے کے لئے بنگال جا رہے ہیں تو میں بتا دوں پہلے ہی کچھ سیاسی پارٹیاں وہاں پہنچ کر یہ کام کر رہی ہیں فی الحال ہم لوگ پارٹی کی توسیع کے لئے مغربی بنگال جا رہے ہیں کسی کوشکست دینے کے لئے نہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی شیوسینانے مقامی الیکشن میں۱۵؍نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے جس میں تملک، کونٹائی، میدناپور،شمالی کولکتہ، پورولیا،بارک پور، باراسات،بشنوپور،شمالی مالدہ، جادھو پور جیسے علاقوں میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔۲۰۱۶؍ میں شیوسینا نے۱۸؍سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کیے تھے۔

امسال مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں شیوسینا کےداخلے کا امکان ہے کیونکہ پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات۲۰۲؍ میں انتخاب لڑنے کے بعد اس طرح کا اشارہ دیا تھا۔دوسری جانب بھارتیہ جنتاپارٹی مغربی بنگال میں۲۰۰؍ سے زیادہ نشستیں جیتنے کا دعوی ابھی سے کرنا شروع کر دیا ہے۔شیوسینا کے میدان میں اترنے سے  ترمنل کانگریس، اسدالدین اویسی کی ایم آئی ایم، بھارتیہ جنتاپارٹی اور شیوسینا کے درمیان مقابلہ چار رخی ہونے کے امکان کا ہے۔

اسدالدین اویسی پہلے ہی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مغربی بنگال کا دورہ کر چکتے ہیں اوروہاں انہوں نے مسلم لیڈر عباس الدین صدیقی کے ساتھ کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl