یکم فروری سے لوکل ٹرین میں عام لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی
مرکزی اور ریاستی سرکار کی جانب سے ہری جھنڈی
ممبئی :۔(محمد یوسف رانا) کرونا کی مہاماری کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین محدود لوگوں کے لے جاری تھی تاہم عام لوگوں کے لئے بند کر دی گئی تھیں ۔مگر آنے والی یکم فروری سے کچھ شرائط کے ساتھ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوکل ٹرین عام لوگوں کے لئے شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلی کے دفتر سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق اس سے ہر ایک کو اس کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ ممبئی اور نواحی علاقوں میں مختلف دفاتر اور کمپنیوں کی سہولت کے لئےاپنے اوقات کار میں بہتری لانا چاہئے۔ اس طرح کا اظہار خیال وزیر اعلی کی سرکار رہائش گاہ ورشا پر ہونے والی میٹنگ میں کہتے ہوئےادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہلوکل ٹرین سے عام مسافر صبح سات بجے اور دوپہر بارہ بجے تک شام چار بجے تک اوررات نو بجے سے آخری لوکل ٹرین تک سفر کرسکتے ہیں۔مزیدتفصیلات بتلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ عام مسافر صبح ۷بجے سے دوپہر۱۲؍بجے تک اور شام میں۴؍بجے سے۹؍بجے تک مضافاتی ٹرین میں سفرنہیں کر سکتے ہیں۔ معمول کے مطابق سب کے لئے مقامی سفری سہولت شروع کرنے کی ضرورت کے پیش نظر ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں دفاتر اور اداروں سے اپنے دفتر کے اوقات میں ضروری تبدیلیاں کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ممبئی اور ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن کے تمام کمشنرز ، پولیس کمشنرز اور کلکٹرس کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔اسی طرح ممبئی اور مضافات میںریستوراں اور دکانوں کے لئےرات۱۱؍بجے تک اورریستوران رات ۱؍بجے تک کھلی رہیں گے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دکانوں میں ملازمین کی تعداد زیادہ سے زیادہ۳۰؍ فیصد حاضری کے ساتھ ساتھ ریستوراں اور فوڈ کورٹس کے لئے وقتا فوقتا جاری کردہ ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے حکومت مہاراشٹر نے کچھ شرائط و ضوابط کے ساتھ لوکل ٹرین میں عام لوگوں کے سفرکرنے کےلئے ایک درخواست مرکزی وزیر ریلوے پیش کی تھی۔ سات ماہ کے بعد خواتین کے لئےممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اب عام شہریوں کے لئے یکم فروری سے لوکل ٹرینیں شروع کی جائیں گی ۔کرونا کی مہاماری کی وجہ سے لوکل ٹرین سروس عام شہریوں کے لئے گزشتہ۹؍ ماہ قبل بند کردی گئی تھی مگرخصوصی خدمات کے ملازمین کو لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت تھی ۔آخر کار ایک طویل انتظار کے بعد حکومت مہاراشٹر کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے عام لوگوں کوکچھ شرائط کے ساتھ لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایسے وقت میں عام آدمی کو لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے جب لوگوں کا ہجوم نہ ہو۔ عام لوگوں کو علی الصبح سے۷؍بجے تک ، دوپہر ۱۲؍ بجے سے شام۴؍ بجے تک اور رات ۹؍ بجے سے آخری مقامی سروس چلنے تک سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔