Advertising

جج نے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کی عزت سے کیا کھلواڑ۔ بیان تبدیل کرنے کے لئے کی بڑی پیشکش

Hum Bharat
Wednesday, 27 January 2021
Last Updated 2021-01-27T05:01:46Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



 قاہرہ ( این این آئی ) قاہرہ مصر میں ایک جج نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک مصری لڑکی کا جنسی استحصال کیا اور اس معاملے میں اپنا بیان تبدیل کرنے کے لئے لڑکی کو 7 ملین پاؤنڈ کی پیشکش بھی کی۔

  

تفصیلات کےمطابق مصر میں عدالت کے جج نے ایک لڑکی کو اغواء کیا اور ویران جگہ لے جا کر اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اس خبر کے پھیلتے ہی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے کہ جب جج ہی ایسی حرکت کرے گا تو انصاف کیسے ملے گا ؟

 

اس معاملے میں مصری عوام کے ذریع ملزمان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس واقعہ کی شکایت خود متاثرہ نے کی جس کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے کی پہلی سماعت ۲ فروری کو مصر کی جوڈیشل کونسل میں ہوگی۔  ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ملزمین نے لڑکی کو مارینا کے مقام پر رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ کانفرنس کے بہانے بلایا اور پھر ہوٹل میں زیادہ رش کی وجہ بتا کر ان کی پرائیویٹ فلیٹ پر لے جایا گیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ جج اور اس کے دو ساتھیوں نے کمرے میں زبر دستی اجتماعی عصمت دری کی جب میں نے روکنے کی کوشش کی تو مجھ کو مارا بھی گیا۔


اس معاملے میں پولس نے متاثرہ کا طبی معائنہ بھی کروایا جس سے واقعہ کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ملزمین فی الحال پولس کی گرفت میں ہیں۔ ملزمین نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب لڑکی کی رضامندی سے ہوا ہے لیکن متاثرہ نے اس بیان کو مسترد کرنے ہوئے اسے زبردستی جنسی استحصال بتایا ۔ مزید یہ کہ لڑکی کو اپنا بیان تبدیل کرنے کے لئے ملزمین کے خاندان کی طرف سے 7 ملین پاؤنڈ کی پیشکش بھی کی گئی۔ اور غیر قانونی طریقے سے کسی ایک ملزم کے ساتھ نکاح ثابت کرنے کو بھی کہا گیا تاکہ سزا سے بچا جا سکے۔ متاثرہ نے پورا معاملہ پولس اور عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے۔ وہی دوسری جانب مصری عوام ملزمین کو عبرتناک سزا کی اپیل بھی کررہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ کب اور کیا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اس شرمناک واقعہ سے پوری دنیا میں لوگ حیرت و افسوس کے ساتھ غصہ کا بھی اظہار کررہے ہیں


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl