Advertising

ملت میں اتحاد ہو لیکن انکی قیادت میرے علاوہ کوئی اور نہ کرے

Hum Bharat
Tuesday, 19 January 2021
Last Updated 2021-01-19T12:13:00Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 تحریر: - محمد شمشاد  



ہماری قوم کا یہ عجب المیہ ہے کہ جو افراد ملت کے مسائل کے حل اور ان پر غور و فکر کیلئے جماعتی و عقیدے کی بنیاد پر ایک ساتھ بیٹھنا نہی چاہتے ہیں اور ایک ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتے ہیں وہی لوگ جب کوئی غیر اسلامی کاموں کیلئے حکومت یا غیر اسلامی تنظیمیں ان کو بلا تی ہیں تو وہ خوشی خوشی اسکے پروگرام میں شامل ہوجاتے ہیں وہی آئمہ اور علماء دین ایک دوسرے سے پرہیز رکھنے والی جماعتیں اور علماء شریکِ مجلس نظر آتے ہیں۔ یہ بات تقریباً پانچ چھ سال سے میں دیکھ رہا ہوں گذشتہ کئی سالوں تک ہم نے کچھ لوگوں سے مل کر اتر پردیش میں اس بات کی کوشش کی کہ ملت اسلامیہ متحد ہو جائے اس کام کے لئے سب سے اہم بات یہ تھی کہ جو جماعتیں مسلم قیادت کی دعویداری پیش کرتی ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر بیٹھانے کی کوشش کی جائے اس سلسلہ میں ندوہ, دیوبند, جماعت اسلامی, اہل سنت والجماعت, شیعہ کانفرنس,پیس پارٹی, علما کانسل, کی قیادت سے ملاقات کر گزارش کی گئی کہ آپ اس مٹنگ میں شامل ہوں لیکن ان مٹنگوں میں کلب صادق صاحب اور عامر رشادی صاحب کے علاوہ  کوئی شریک نہ ہو سکے 



اسی طرح جب ایک سال قبل سی اے اے جیسے کالے قانون کے خلاف ملک بھر کے مسلمان احتجاج کر رہے تھے تو علما کا ایک گروپ جو ایک عقیدہ کے نام سے جانا جاتا ہے اس سے دیو بند اور دیگر جماعتوں کے علماء اتحاد امت کیلئے ملنے گئے اور مل جل کر کام کرنے کی تجویز پیش کی تو ان لوگوں نے کہا وہ غور وفکر کے بعد جواب دیں گے کچھ دنوں کے بعد انکا جواب تھا کہ ابھی اس ملک میں اتنا خراب وقت نہیں آیا کہ وہ اتحاد کی بات اسوقت سوچیں۔ 


غور کیجئے کہ ایک طرف قرآن اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑنے کی ہدایت کرتا ہے اور اختلافات سے منع کرتا ہے دوسری جانب علماء کا ایک طبقہ برے دن کے انتظار میں رہتا ہے اور جب انہیں حکومت وقت کفر اور شرک کی جانب بلاتی ہے تو وہ دوڑے دوڑے چلے جاتے ہیں تاکہ انہیں حکومت کی خوشنودی حاصل ہوسکے۔ لیکن جب انہیں کوئی اکٹھا کرنا چاہتا ہے تو انہیں انکا عقیدہ آڑے آجاتا ہے اسکاصاف مطلب ہے ایسی جماعتیں  کفر وشرک کو توگلے لگا لیتی ہیں مگر اپنے اسلامی بھائیوں کو گلے لگانا انہی گوارہ نہیں۔ جو جماعتیں اللہ کی رسی نہیں پکڑ سکتی ہیں وہ کسی نہ کسی رسی کو ضرور پکڑ لیتی ہیں

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl