قدوائی روڑ پر یہ کیا بنایا جارہاہے کوئی جواب دینے کو تیار کیوں نہیں؟
مالیگاؤں، قلب شہر میں نامور شاہراہ قدوائی روڑ پر واقع شہیدوں کی یادگار کے بالکل سامنے نامعلوم باندھ کام دھوم دھام سے جاری ہے۔ اس کام کو لے کر شہریان میں چرچا جاری ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے کیوں اور کیا کام ہورہاہے اسکی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار کیوں نہیں ہے؟ شہر میں عوامی چرچہ ہے کہ یہ تعميراتی کام کون کروا رہا ہے ؟ کس کے اشارے پر ہورہاہے یہ؟ ذمہ دار اور جواب دار کون ہے؟ کون خلاصہ کرے گا؟ کیا کارپوریشن سورہی ہے؟
آخر کیاہےاس کام کا سسپنس؟ کارپوریشن اور پولیس انتظاميہ کی ناک کے بالکل قریب میں اس طرح کے کام کو کون انجام دے رہا ہے؟
کیا کارپوریشن اور پولیس انتظاميہ کی جانب سے اس پر کوئی کاروائی یا خلاصہ پیش کیا جائے گا ؟