Advertising

مجلس ملک کے آئین کو بچانے کے لئے لڑ رہی ہے بہار سے نومنتخب (اخترالایمان)

Hum Bharat
Sunday, 24 January 2021
Last Updated 2021-01-23T21:25:19Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


بہار سے نومنتخب پانچ اراکین اسمبلی کے استقبالیہ جلسے میں اخترالایمان نے کہا کہ ہمارا کام محبت اور بھائی چارہ کا ہے



ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) مجلس اتحادالمسلمین ملک کے آئین کوبچانے کے لئے لڑ رہی ہے ہم کسی بھی قوم کے درمیان نفرت نہیں پھیلاناچاہتے ہمارا کام محبت اوربھائی چارہ کا ہے مجلس کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی وہ قائد ہیںجو کہ پارلیمنٹ میں جا کر خاموش نہیں بیٹھتے این آر سی، سی اے اے کے علاوہ تین طلاق بل کے خلاف بیرسٹر اسدالدین اویسی نے زور دارطریقے سے آواز اٹھائی ان خیالات کا اظہار آج یہاں مالونی میں ایم آئی ایم کےذریعہ منعقدہ پروگرام بہار کے سیمانچل علاقے سے منتخب رکن اسمبلی و بہار ایم آئی ایم کے صدر اخترالایمان نے کرتے ہوئےکانگریس اور دیگر پارٹیوں کے متعلق کہا کہ جب پارلیمنٹ میں مسلم مسائل پربحث ہوتی ہے تو کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ پارٹی لائن پر قائم رہتے ہوئے خاموش رہتے ہیں اور جو لوگ ہم پر الزام عائد کرتے ہیں کہ ووٹ کٹوا ہیں تو یہ الزام سراسر بےبنیاد ہے کیونکہ ملک کے آئین کے مطابق ہر کسی کو انتخاب لڑنے کا حق ہے اور ہر کسی پارٹی کو اپنےامیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا پورا پورا اختیار ہے اور جولوگ پہلے بہار اسمبلی میں سوکالٹ سیکولر ز کہی جانے والی پارٹی کے ممبران منتخب ہو کر جاتے تھے وہ خاموش رہتے وہ عوامی مسائل سے چشم پوشی کرتے تھے جب کہ مجلس کے پانچ اراکین اسمبلی کامیابی ہو کر آئے ہیں وہ خاموش کبھی نہیں بیٹھے گے اورسبھی عوام کے مسائل کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی سے لے کر اب تک ہماری علمائ کابہت ہی کلیدی کردار رہا ہے اور انہیں نہ کوئی ٹھیکے داری چاہئے اور نہ کوئی تخت و تاج ، ہمارے علمائ انصاف پسند ہے میرے علمائے کرام سے اپیل ہے کہ  وہ عوام کو صحیح راہ ضرور بتائیں کیونکہ پانچ برس میں ایک مرتبہ ووٹ دینے کا وقت آتا ہے تب ہم سوج بوجھ سے فیصلہ کریں جیسا کہ بہار میں سیمانچل کے لوگوں نے کیا میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پراپنی ماں بہنوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے  ہوش مندی کا ثبوت اور صبح سے ہی قطار میں لگ کر پہلے ووٹ دیا اورپھر گھر کا چولہاجلایا۔



ُاخترالایمان نے سیکولر کہی جانے والی پارٹیوںپر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ دن میں اقلیتوں کے حق کی باتیں کرتےہیں اور رات کے اندھیرے میں فرقہ پرستوںکے ساتھ مل کرمسلمانوں کے خلاف سازش رچتے ہیں۔ مجلس کاایک ایک نمائندہ کوئی بھی اپنے آپ کو لیڈر نہیں کہتا وہ عوامی نمائندے ہیں اور عوام کا کام کرتے ہیں ہمارے صدر صرف اور صرف بیرسٹر اسدالدین اویسی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے ممبئی مہانگر پالیکا کے انتخابات میںمجلس اتحادالمسلمین کے اراکین کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کریں تاکہ ہماری اور آپکی زیادہ سے زیادہ طاقت بڑھے۔

ایک سوال کے جواب میں اخترالایمان نے کہاکہ ہم پرجو الزام لگایا جاتاہے کہ ہم بی جےپی کی ’بی‘ٹیم ہیں تو میں آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ جو عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ ہم اپنی ناکامی کوچھپانے کے لئے ہم پرالزامات عائد کرتے رہتے ہیں ایسی پارٹیوں کو عوام نے سمجھ لیا ہے جس کا نتیجہ بہار الیکشن کی شکل میں آپ لوگوں کے سامنے ہے۔ہم کسی کی اے یا بی پارٹی نہیں ہیںبلکہ بیرسٹر اسدالدین اویسی ہر دم اے رہے ہیں اور انشائ اللہ اے ہی  رہیں گے۔

انہوں نے ممبئی میں عوام کی جانب سے بہار سے نومنتخب اراکین اسمبلی کا جگہ جگہ شانداراستقبال کیے جانےپر عوام کا شکریہ ادا کیا۔بہار سے آنے والے پانچوں اراکین اسمبلی میں اختر الایمان کےعلاوہ شاہ نوازعالم،اظہار اسمی، انذر نعیمی اور رکن الدین کاممبئی  اور ایم آئی ایم کے ترجمان اور بہار کور کمیٹی کی رکن ایوب آئی شیخ کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا۔ اس موقع پربہار کےدیگر اراکین اسمبلی  کے ساتھ ایڈوکیٹ وارث پٹھان نے بھی اپنےخیالات کا اظہار کیا۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی ایم آئی ایم کےترجمان ایوب آئی شیخ نے کہا کہ انشائ اللہ ممبئی اور مہاراشٹر میں بھی ہماری پارٹی نئی تاریخ مرتب کرے گی۔ ایوب شیخ نےمزید بتایا کہ پارٹی کے قومی صدربیرسٹر اسدالدین اویسی مبارکبادکے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہار اسمبلی الیکشن میں امیدوار میدان میں اتارے جس کے شاندار نتائج آئے اورپانچ ممبران اسمبلی مسلمانوں اور دبےکچلے لوگوں کی آوازبن کر ایوان اسمبلی میں پہنچے جہاں وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl