Advertising

کسان حمایتی دھرنا آندولن میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی شرکت

Hum Bharat
Friday, 29 January 2021
Last Updated 2021-01-29T11:34:16Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

مالیگاؤں میں کسان دھرنے میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی شرکت


ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سےدہلی کسان آندولن کی حمایت میں دھرنا دیا گیا



مالیگاؤں (پریس ریلیز) کسان سے مٹی کا تعلق ختم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ سرکار کے بنوائے ہوئے زرعی قانون کیخلاف کئی مہینوں سے دہلی میں کسان احتجاج کررہے ہیں. کسان آندولن کا مظاہرہ 26 جنوری 2021 کو دہلی لال قلعہ پر دیکھا گیا اور پولس و کسانوں کے بیچ جھڑپ بھی ہوئی.اب کسان آندولن پورے ملک میں زور پکڑ رہا ہے



 مالیگاؤں میں گذشتہ روز ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے سٹی کلکٹر آفس کے گیٹ پر کسان آندولن کی حمایت میں ایک دھرنا دیا گیا. اس دھرنا میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر و اراکین نے بھی شرکت کی. اس دھرنا میں نلیش دادا وشوکرما, گیت رتن, کپیل رمیش آہیرے, سنجے وشنت جگتاپ,مقیم مینانگری،احتشام شیخ بیکری والا، جابرشاہ, رئیس عثمانی ودیگر سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے رئیس عثمانی (یوا نیتا) نے دھرنا میں شامل لوگوں سے خطاب کیا اور کہا کہ مالیگاؤں شہر کا ہر نوجوان کسان آندولن کی حمایت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہے. نیز آئندہ دنوں میں ہونے والے ہر طرح کے احتجاج میں ایم ڈی ایف آپ کے ساتھ تعاون کرے گی


احتشام بیکری والا (صدر ایم ڈی ایف)نے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے ونجت بہوجن اگھاڑی کے زمہ داران کو حمایتی لیٹر دیا. بعد ازاں ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے زرعی قانون میں ترمیم کو لیکر ایک میمورنڈم دیا گیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl