Advertising

کسان مظاہرین لال قلعہ میں داخل،اپنا جھنڈا لہرایا!

Hum Bharat
Tuesday, 26 January 2021
Last Updated 2021-01-26T11:13:10Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

کئی میٹرو اسٹیشن بند، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ




نئی دہلی۔۲۶؍جنوری:(بی این ایس) کسانوں کی ریلی پر پولس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد اب کسان مظاہرین لال قلعے میں گھس گئے ہیں اور اپنا جھنڈا لہرادیا ہے۔ اتنا ہی نہیں لال قلعہ، اندر پتھ میٹرو سمیت کئی میٹروں اسٹیشنوں کو بند کردیاگیا ہے۔ مظاہرہ کررہے کسانوں پر لاٹھی چارج کی وجہ سے پرامن مظاہرین میں غم وغصہ ہے۔ 


دہلی کے آئی ٹی او میں بریکیڈ توڑ کر کسان آگے بڑھنے کی کوشش کررہے تھے، پولس نے لاٹھی چارج کردیا ہے اور آنسو گیس کے گولے داغے ہیں، جس کے بعد کسان تھوڑا پیچھے ہٹے وہیں اد ھر دہلی کے لال قلعہ احاطے میں کچھ مظاہرین گھس گئے ہیں، بتایاجاتا ہے کہ آئی ٹی او کے قرب وجوار میں ماحول انتہائی کشیدہ ہے۔ یہاں کبھی لاٹھی لے کر پولس کسانوں کو کھدیڑ رہی ہے، تو کبھی مظاہرین جوان دوڑتے ہیں، اتنا ہی نہیں کافی توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ اس کی وجہ سے اب لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے اینٹری گیٹ اور ایگزٹ گیٹ کو پوری طرح بند کردیاگیا ہے۔ وہیں سائم پور بادلی، روہنی سیکٹر ۱۸؍۱۹ ، حیدر پوربادلی مور، جہانگیر پوری، آدرش نگر، آزاد پور، ماڈل ٹائون، جی ٹی پی نگر، ودھان سبھا اور سول لائنس کے داخلے ، خروج کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں، ڈی ایم آر سی نے کہا ہے کہ گرین لائن کے سارے میٹرو فی الحال بند کردئے گئے ہیں، کئی جگہوں پر پولس اور کسان مظاہرین کے درمیان تشدد کی خبریں بھی آئی ہیں۔
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl