شان ہند اور مستقیم ڈکنٹی کے علاوہ (50 ) جنتا دل والوں پر مقدمہ داخل
مالیگاؤں ( شکیل پترکار ) کارپوریشن کے آنے والے الیکشن کو لیکر مالیگاؤں میں تیاریاں ابھی سے شروع ہوچکی ہیں۔ اسی سلسلے میں مقامی جنتا دل سیکولر نے جعمہ کی شام سے رات دس بجے کے درميان میں قلعہ خندق میں عوامی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔ جنتا دل کی یہ میٹنگ غیر قانونی اور بغیر اجازت بتائی گئی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جماؤ بندی کی خلاف ورزی کے ارتکاب میں قلعہ پولس اسٹیشن میں 37 سالہ فریادی پولس نائیک بلہ نمبر 2152 کیشور وٹھل نیرکر نے شکایت کی کہ مہیش نگر کے ساکن ساکن 40 سالہ ملزم جننتا دل کے محمد مستقیم ڈکینٹی، 36 سالہ ملزمہ شان ہند مرد محمد مستقیم ڈکینٹی، رضوان خان امانت اللہ خان ،عارف حسین پاپا اور ابولیث کے علاوہ منصور ممبر کے ساتھ ساتھ مقامی جنتادل کے 40 سے 50 اراکین نے عوامی ہجوم اکٹھا کر کے لاک ڈاؤن اور غیر قانونی طریقے سے جماؤ بندی کی۔
خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی پاداش میں قلعہ پو لس کے عملہ نے ملزمان کے خلاف قلم(1/149/2021/37/1/3 ) کا کیس اور مقدمہ داخل کر دیا ہے