اسلام پورہ میں صفائی کا فقدان، سڑکوں اور گلیوں پرکچروں کا انبار اور ہر طرف گندہ پانی جمع
--------------------------------------------
از✒️:-🌹اشتیاق انصاری🌹
--------------------------------------------
اسلام پورہ علاقے میں کارپوریشن اور کارپوریٹروں کی غفلت کے باعث صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے. اور بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر کچروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے. عام افراد کو راستہ عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محلہ کے ساکنان کا کہنا ہے کے کارپوریشن کی نااہلی کی وجہ سے اسلامپورہ میں صفائی کا نظام ابتر ہوچکا ہے. اسلامپورہ کے مختلف علاقوں شاہراہوں اہم گلیوں میں کچروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور گٹروں کا پانی ہر طرف بھرا ہوا ہے. جس وجہ سے محلہ کے ساکنان کو بیماری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے. اس کے باوجود کارپوریشن افسران اور کارپوریٹر سرگوشی کرتے نظر آرہے ہیں. محلہ کے ساکنان نے پریشان ہوکر رضوان بیٹری والا کو مدعو کیا اوراپنی شکایتوں کا ازالہ رضوان بیٹری والا کے سامنے رکھا تب فوراً رضوان بیٹری والا نے پربھاگ ٣ کے اعلی افسران کو طلب کیا رضوان بھائی کے آنے کی خبر جیسے ہی یہاں کے کارپوریٹر راشد ایوب صاحب کو موصول ہوئی راشد ایوب صاحب فورا پہنچے اور عوام کی غلطیوں کا سہرا بیٹری والا کے گلے باندھنا چاہا راشد ایوب نے بازگشت کرتے ہوئے کہا کہ رضوان بھائی میں کارپوریشن کے افسران کو کئی مرتبہ گٹر صاف کرنے کے لیے بلا چکا ہوں مگر سڑکوں اور گلیوں میں اتی کرمن ہونے کے سبب افسران کو الٹا پاؤں واپس جانا پڑتا ہے تب رضوان بھائی نے کہا کے سڑکوں پر اتی کرمن ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے. کارپوریشن کا کام ہے کے گٹریں صاف کرتے وقت جہاں بھی اتی کرمن ہو سب کو ہٹا دینا چاہیے ناکہ عوام کی غلطی بتا کر افسران کو واپس بھیج دینا چاہیے. پھر سے ایک بار رضوان بیٹری والا کی دبنگئی کی وجہ سے اسلامپورہ وارڈ میں صفائی ممکن ہوسکی اور جنگی پیمانے پر صاف صفائی کی شروعات ہوئی.
اہم نوٹ: ہم کلمہ گوں مسلمان ہیں اور ہمارا ایمان ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ارشاد ہے کے پاکی نصف ایمان ہے اس لیے آپ کے وارڈوں کو گندگی سے پاک کریں آپ افسران کے سامنے عوام کی غلطیاں نا نکالیں ورنہ افسران کے حوصلے بڑھیں گے اور مالیگاؤں شہر میں انسان کم گندگی ذیادہ رہے گی۔