Advertising

آگرہ روڈ پر ہوئی فائرنگ 2 افراد زخمی

Hum Bharat
Friday, 15 January 2021
Last Updated 2021-01-15T20:45:05Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 آگرہ روڑ ہوٹل  نیو تاج کے  پاس فائرنگ 2 افراد  زخمی  سنگین مقدمہ  داخل   



مالیگاؤں  گزشتہ  دنوں 14 جنوری 2021 کو جونا آگرہ روڑ پر  واقع ہوٹل  نیو تاج کے پاس فائرنگ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔



         حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق25سالہ فریادی ابراہیم خان اسماعیل خان (ساکن ناگ چھاپ جھوپٹر پٹی)نے شکایت کی کہ ملزم سعید گانجہ والا ،مسعود ،فیروز ،جاوید اور میعن کالیا نے پرانی رنجش کی بنیاد پر فریادی پر فائرنگ کردی اور  تیز دھار چاقو سے حملہ کر  کے ملزم کو زخمی کردیا ۔ اس معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے پولس نے ملزمان کے خلاف آرم ایکٹ  کی قلم 3/2021/3/254/25 360/143/147/148/149/188/135 کے تحت مقدمہ اور کیس داخل کردیاہے ۔اسکے علاوہ تمام ملزمین کوگرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔

 

  اس معاملے میں جائے حادثہ کامعائنہ چندر کانت کھانڈوی اور سٹی پی آئی مہاجن نے کیا۔


یاد رہے کہ 2019 کے بعد سےمذہبی شہر میں غنڈہ گردی اور داداگیری کھلے عام ہورہی ہے۔لیکن کوئی اس کے خلاف بولنے والا نظر نہیں آرہا ہے۔ مجلس MAL کی خاموشی کے ساتھ ساتھ دیگر لیڈران کی خاموشی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔

 ایک برس کے  ایام میں تلوار ،چاقو اور  فائرنگ کی  کئی واردات رونما ہوچکی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایسے معاملات کو کب اور کس طرح روکا جائے گا۔


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl