Advertising

ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو مزید ایک دن کی پولس حراست

Hum Bharat
Thursday, 21 January 2021
Last Updated 2021-01-25T09:24:05Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ملزم سول ہاسپٹل میں ایڈمٹ



مالیگاؤں(نامہ نگار ) گذشتہ دنوں اسلام نگر میں واقع سٹی زن ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والا ادارہ سردار پرائمری اسکول( سردار کمپلیکس ) کے ذمہ دار ڈاکٹر منظور حسن ایوبی،  پروین ڈاکٹر منظور، نوید اختر ،صغیر احمد، شاداب احمد انصاری وغیرہ پر 15 لاکھ کی رشوت خوری معاملہ میں خاتون ٹیچر فریادی نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ 


اس پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے گرفتاری سے قبل ضمانت کے لئے ممبئی ہائی کورٹ میں عریضہ داخل کیا تھا۔ جس پر معزز کورٹ کی جانب سے  ضمانت رد کردی گئی تھی۔ اس کے بعد آزاد نگر پولس عملہ نے مقامی کورٹ میں ملزمین کو پیش کیا تھا۔ اس پر قانونی بحث نا مکمل ہونے پر سرکاری وکیل کی قانونی جرح کو سننے کے بعد معزز جج صاحبہ نے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو تین دنوں کی حراست میں بھیج دیا تھا۔



 تین دونوں کی حراست کے بعد دوبارہ کورٹ میں پیشی کی گئی تو فریادی ابرار احمد کے مطابق ایک دن کی مزید پولس حراست کے احکامات صادر کردئے گئے۔ نمائندہ کے سروے کے مطابق ملزم ڈاکٹر منظور حسن ایوبی فی الحال مقامی سول ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl