مہاراشٹر کے کابینی وزیر دھننجئے منڈے کے خلاف عصمت دری کی شکایت ، گلوکار نے شکایت درج کرائی
ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں مہاراشٹر حکومت کابینہ کے وزیر دھننجئے منڈے کے خلاف ایک گلوکارہ نے عصمت دری کی شکایت درج کروائی ہے۔ گلوکارہ کا الزام ہے کہ اس سے قبل اس نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو شکایت لکھی تھی۔ لیکن وہاں سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔متاثرہ خاتون نے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں وزیرکے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق یہ شکایت ۱۰؍جنوری کو کی گئی تھی ممبئی پولیس نے۱۱؍ جنوری کو ریکارڈ کیا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ شخص نے شکایت کے بعدتمام تر معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ گلوکارہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں نے ممبئی پولیس میں وزیر دھننجئے منڈے کے خلاف عصمت دری کی شکایت درج کروائی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کاروائی کب اور کس طرح ہوتی ہے۔ اور اس کا کیا خلاصہ سامنے آتا ہے۔