Advertising

جرائم خبریں۔ کرائم رپورٹ

Hum Bharat
Thursday, 28 January 2021
Last Updated 2021-01-28T11:39:06Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 فتح میدان میں کٹر سے خونی حملہ اور نقدی پر ہاتھ صاف 



مالیگاؤں آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں 21سالہ فریادی اویس احمد حمید حسن  ساکن نیاپورہ نے شکایت کی کہ  ملزم محمد آمین عارف انجم عرف آمین پوڑی 20 سالہ( ساکن یسین میاں کا تکیہ) نے فتح میدان میں فریادی کی جیب سے چار سو  35 کی نقدی کو جبری چھین کر کٹر سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے فریادی زخمی ہوگیا۔  اس معاملے میں آزاد نگر پولیس کے تھانے دار نے ملزم  کے خلاف 394/15/2021 کے تحت معاملہ درج کردیا ہے ۔ آگے کی قانونی کاروئی پی ایس آئی سیّد کے حوالے ہے۔


درے گاؤں سے پچاس ہزار کا کیبل وائر چوری


مالیگاؤں، پوار واڑی پولیس اسٹشین میں 29 سالہ فریادی سندیپ پولہاد واگھ ساکن دیو گھاٹ نے شکایت کی کہ کسی نا معلوم چور نے درے گاؤں علاقے میں مڈڈے ہوٹل کے پاس 50 ہزار مالیات کے  ریلائنس کے دو سو کیبل وائر چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس اور مقدمہ داخل کردیا ہے



سٹانہ میں بھاری چوری  


مالیگاؤں، سٹانہ پولیس اسٹیشن میں 26 سالہ فریادی روہت شریس بچھاؤ ساکن لکھما پور تعلقہ سٹانہ نے شکایت کی کہ نا معلوم ملزم مالیگاؤں سٹانہ مین روڈ پر سائی گرو دکان کےپیچھے کمپاونڈ کے گیٹ کا تالہ توڑ کر ایک لاکھ پندرہ ہزار  آٹھ سو سے زائد کی چوری کرکے فرار ہوگیا۔ اس معاملے میں پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔




مندر کی دان پیٹی سے35 ہزار  چوری 


مالیگاؤں، منماڑ پولیس اسٹیشن میں فریادی گنیش نارائن شندے نے شکایت کی کہ گزشتہ دنوں کسی نا معلوم چور ملزم نے مندر کی دان پیٹی کا تالہ توڑ کر دان پیٹی میں رکھے 35 ہزار کی  نقدی پر ہاتھ صاف کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ مذکورہ  معاملہ میں پولیس نے نا معلوم چور  کے خلاف بھارتی چوری کی قلم 457/380/427/27/2021 کے تحت کیس اور مقدمہ داخل کردیاہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl