۔95 ہزار کے 8 جانور چوری
مالیگاؤں(شکیل پترکار) 20/1/2021ناپولیس اسٹیشن میں 60 سالہ فریادی کسان امباداس بھنا ساکن کشوڑ بدرک نے شکایت کی کہ 18 جنوری2021 کی رات سے 19 جنوری 2021 کی صبح میں 5 بجےکےدرمیان میں کسی نا معلوم نے فریادی کے گھر کے سامنے باندھے جرسی گائے بیل اور بچھٹرا کے علاوہ گائے اور جرسی گائے کا بچہ کی چوری کرکے راہِ فرار اختیار کرلی۔اس پر پولس تھانہ دار نے نامعلوم کےخلاف بھارتی چوری کی قلم 379 کا کیس اور مقدمہ داخل کردیا ہے۔
ایس پی اسکواڈ کی با کمال کاروائی پر مالدہ اور ڈپو کے دو چور گرفتار
مالیگاؤں(شکیل پترکار) مقامی اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی کےانچارج پی ایس آئی گھگے بھوشن پرکاش بنکر اور دیگراسٹاف کی چالاکی و ہوشیاری اور باکمال کوشش کی وجہ سے گذشتہ دنوں سٹانہ پولس اسٹیشن کی حدی میں 3 لاکھ سے زائد کرانہ دکان میں ہوئی گھر پھوڑی کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل کردیا گیا ہے
یاد رہے موجودہ اسکواڈ کے اراکین روز اول سے ہی کافی چالاکی و ایمانداری کے ساتھ اپناکام انجام دے رہے ہیں۔اس بڑی کاروائی پر اے ایس پی چندر کانت کھنڈوی نے بتایا کہ دونوں چور مالدہ شیوار اور گلشیر نگر ڈپو کے ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔