علی اکبر دواخانے میں TB کی معلومات اور TB کا اطمنان بخش علاج ہوتا ہے
مالیگاؤں (شکیل پترکار) مونسپل سرکاری علی اکبر دواخانے میں ٹی بی کا علاج اطمینان بخش طریقے سے بالکل مفت کیا جارہاہے اگر کسی کو ٹی کا خدشہ ہو تو وہ فورا علی اکبر کے عملہ سے رابطہ کریں ۔معلوم ہو کہ ایسے افراد کو کارپوریشن کی جانب سے یوجنا کے تحت ہر ماہ 500 روپے بھی دیئے جائیں گے۔ یہ رقم مریض کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائےگا۔ علی اکبر ہاسپٹل کے وارڈ بوائے نے خالد اختر نے نمائندہ ہم بھارت کو بتایا کہ پاوتی نکالتے وقت آپ کو پا ؤتی پر بھی بیماری کی تفصيلی معلومات اور رہنمایانہ ہدایت لکھی ملے گی۔
کارپوریشن میں 4 ہزار ویکسن فراہم
مالیگاؤں مو لانا ابوالکلام آزاد بھون کارپوریشن سے تفصيلی جانکاری ملی کہ کورونا مہاماری کے چلتے مقامی کارپوریشن میں 2 روز قبل ہی 4 ہزار ویکسين فراہم کردی گی ہے۔ ضیاء الدین نے نمائندہ کو اس طرح کی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن کو تمام ملازمين اور عوام کے لئے 4 ہزار ویکسين فراہم کردی گئی ہے۔عوام کو یاد ہوگا سن 2011 میں کارپوریشن حدود کی کل آبادی 5 لاکھ اور 99 ہزار درج ہے تو کیا صرف 4 ہزار ویکسين سے کام چل پائے گا