بہار بی جے پی کے ترجمان اظفر شمشی پر ہوئی فائرنگ۔ بدمعاش فرار ۔ اظفر شمشی ہسپتال میں داخل
بہار مجرمانہ وارداتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان اور جمالپور کالج کے پروفیسر اظفر شمشی کو دن دہاڑے گولی ماردی گئی ہے۔ پھر مرتبہ بہار کے لا اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے !
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمالپور کالج کا ہے جو مونگیر ضلع میں واقع ہے۔ مجرموں نے اظفر شمشی پر دو گولیاں چلائی ہیں جو کہ ان کے دائیں جانب سر میں لگی ہیں۔علاج کے لئے فوری طور پر انہیں صدر ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس لئے انہیں بہتر علاج کے لئے پٹنہ کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے گائے گا۔
اظفر شمشی اپنے گھر سے کالج کے روانہ ہوئے تھے انکی کار ڈرائیور چلارہا تھا۔ کالج کیمپس میں 4 سے 5 بدمعاش پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے۔ جیسے ہی اظفر شمشی کار سے کالج کیمپس میں اترے ان پر بندوق سے فائرنگ کردی گئی۔ حملہ کرنے کے بعد مجرمین فورا فرار ہوگئے وہاں موجود افراد نے اظفر شمشی کو ہسپتال میں داخل کروایا۔ اس واقعہ کے بعد کالج کیمپس میں افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ پولس مزید تحقیقات کرہی ہیں۔ اظفر شمشی بی جے پی کے ریاستی ترجمان کے علاوہ آئی ٹی سی ورکس یونین کے صدر بھی ہیں۔