Advertising

آئینہ صحافت عنقریب منظرِ عام پر

Hum Bharat
Tuesday, 12 January 2021
Last Updated 2021-01-11T19:51:31Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں کے سینئرصحافی انصاری احسان الرحیم کی کتاب "آئینہ صحافت" عنقریب منظر عام پر 


 بنیادی صحافتی اصولوں,  پروفیشنل جرنالزم اور گذشتہ دہائیوں کی صحافتی خدمات پر مرتب "آئینہ صحافت"



مالیگاؤں (پریس ریلیز) موجودہ صحافت میں پیش آنے والی دشواریاں اور اس کا حل؟ گراؤنڈ رپورٹ کیسے پیش کی جائے؟ اسٹوری کرنے کا طریقہ کار کیا ہے اور کن باتوں کی پابندی لازمی ہے؟ مختلف مسائل پر رپورٹنگ کے وقت کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ نیز بنیادی صحافتی اصولوں اور پروفیشنل جرنالزم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع کتاب ترتیب دی گئی ہے جس کا نام ہے "آئینہ صحافت"  


 مالیگاؤں شہر کے بزرگ صحافی انصاری احسان الرحیم کے مشمولات,  شہر وبیرون کے اخبارات میں شائع شدہ مضامین,  اداریوں اور خبروں کے ترشوں پر مشتمل کتاب "آئینہ صحافت" طباعت کے مرحلہ میں ہے اور عنقریب ماہ فروری میں منظر عام پر ہوگی. انشاءاللہ 


یاد رہے کہ مذکورہ کتاب "آئینہ صحافت "انصاری احسان الرحیم کے چالیس سالہ صحافتی سفر کی روداد بھی ہے اور چار دہائیوں پر مشتمل صحافتی خدمات کا نچوڑ بھی۔ موصوف اس زمانے سے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں جب کتابت,  اسکرین پرنٹنگ,  ٹیلی گرام,  فیکس اور بلاک اینڈ وائٹ پرنٹ میڈیا کا دور تھا. آج موصوف جدید صحافتی خدمات جیسے نیوز پورٹل,  نیوز ایپ,  ای پیپر اور دیگر جدید ذرائع ابلاغ سے بھی جڑ کر کام کررہے ہیں. 



تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا صحافی برادری کی جانب سے آئینہ صحافت کتاب کی کامیاب تقریب اجراء کیلئے نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے. ادارہ نشاط نیوز , ادارہ اردو سٹی,  ادارہ روزنامہ, مالیگاؤں کلب,  مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ, ادارہ مسلم فنڈ, گیلیکسی میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی, ادارہ فیضان ربانی, ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس,  نصر فاؤنڈیشن و دیگر احباب

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl