لاہور (ہم بھارت ) کورونا نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے۔ پوری دنیا اس وائرس سے حیران و پریشان ہے۔ لاکھوں اموات ہوچکی ہیں۔ حالانکہ اس وبا کی ویکسین کی خبریں بھی منظر عام پر ہیں۔ اسی دوران ایک اور قابل تشویش خبر منظر عام پر آئی ہے کہ عالم اسلام کے مشہور عالم دین، مبلغ و خطیب حضرت مولانا طارق جمیل بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ یہ خبر مولانا طارق جمیل نے خود اپنے ٹویٹر کے ذریعے دی ہے۔ موصوف نے ٹویٹ میں کہا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی ،ٹیسٹ کروانے پر پازیٹیو آیا ہے۔ اطبا کے مشورے سے ہسپتال داخل ہوگیا ہوں،تمام محبین سے خصوصی دعاوؑں کی درخواست ہے۔
پاکستان میں بھی کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔پاکستان میں کورونا کیسیز کی کْل تعداد 4لاکھ،38ہزار 425 ہوگئی ہے۔ گزرے 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے72 اموات درج کی گئی ہیں ایسی رپورٹ این سی او سی نے پیش کی۔
#maulanatariqjameel