Advertising

ایک لاکھ 62 ہزار کا 18 کلو گانجہ ضبط۔ سٹی پولس اسٹیشن کی بڑی کاروائی

Hum Bharat
Friday, 11 December 2020
Last Updated 2020-12-11T11:53:19Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

مالیگاوں ۔ ( شکیل پتر کار،ہم بھارت) پولس کنٹرول روم سے تفصیل ملی کہ سٹی پولس اسٹیشن کے انچارج پی  ائی سنجے فقیرہ مہاجن نے فریاد کی کہ  ملزم ارمان شاہ غنی شاہ 56 سالہ ساکن سلیم نگر گھر نمبر 14 کے قبضہ سے 10 دسمبر 2020 کو رات میں بارہ بجے کے درمیان میں ملزم کے قبضہ سے ایک لاکھ 62 ہزار 750 روپئے مالیات کا 18 کلو گانجہ جوکہ ذاتی فائدہ حاصل کرتے ہوئے فروخت کررہا تھا۔ مذکورہ معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف  این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی قلم 20/22/27/1066/2020 کے تحت معاملے کا اندراج کرتے ہوئے آگے کی قانونی پگار کے حوالے کردی ہے۔

   یاد رہے نئے پی آئی کے آتے ہی منشیات ایکٹ کے تحت گانجہ پر اب تک کی بڑی کاروائی بتائی گئی۔ ملزم کے پاس سے سفید پلاسٹک کی گونی میں 9 سو روپے کلو  کے حساب سے 18 کلو گانجہ ضبط کیا گیا۔ 



لاکھوں کی پیاز کے سودے میں غبن

مالیگاوں ، چاندوڑ پولس اسٹیشن میں فریادی پیاز کے بیوہاری پارس جیولری لال ڈونگر وال ساکن چاندوڑ نے شکایت کی کہ ملزم سریندر کمار بھگت ، منی دیوی سریندر کمار بھگت، سچن کمار سریندر کمار بھگت، پرتی سریندر کمار بھگت اور سونی سریندر کمار بھگت۔ ساکن ( تمام ملزمین گلاب باغ ،ضلع پورنیہ بہار،، شاپنگ گالا  نمبر اے پی ایم سی بی 34 یارڈ ) نے 2016 سے 2020 کے درمیان میں چالیس لاکھ  54 ہزار 949 روپئے مالیات کی پیاز کی خریدی میں دھوکہ دہی کرتے ہوئے فریادی کے اعتماد کو ٹھینس پہنچایا اور مذکورہ رقم کی دھوکہ دہی کی اور ملزمین نے سازباز کرتے ہوئے مذکورہ پیاز کو چارک ٹرینڈنگ کے ذریعے مال واہتوک کیا۔ اس پر پولس نے دھوکہ دہی و جعلسازی کی قلم/504/50634  221/2020/120/409/420 کے تحت معاملے کا اندراج مکمل کیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl