نامہ نگار : شکیل پتر کار
آج بھی محوی نگر میں ہوئی سڑک کی تعمیر کا افتتاح
مالیگاؤں شہر ،
گذشتہ دنوں وارڈ نمبر 19 میں کئی سڑکوں کی تعمیر ہوئی اسی تعمیری سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج بھی محوی نگر گلی نمبر 4 امیر حسن قریشی کے گھر سے اقبال چائے پتی والے کے گھر تک سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کارپوریٹر اسلم انصاری کے ہاتھوں ہوا
5 لاکھ کی لاگت سے بننے والی اس سیمنٹ روڈ کی تعمیر کارپوریٹر اسلم انصاری کے فنڈ سے تعمیر ہورہی ہے _ دوپہر 12 بجے ہونے والے اس افتتاح کے موقع پر غنی چوڑے والے، شبیر پھلکے والے، رفیق بھائی (لال بال) ، محمد اقبال بالے کے علاوہ محوی نگر کے سرکردہ افراد شامل تھے