Advertising

شفیق اینٹی کرپشن کو اعزاز مبارک ہو۔ سابق میئر شیخ رشید کے فنڈ سے وارڈ نمبر 20 مدنی نگر (198) میں تعمیری کاموں کی شروعات

Hum Bharat
Tuesday, 8 December 2020
Last Updated 2020-12-08T11:50:33Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 شفیق اینٹی کرپشن کو اعزاز مبارک ہو 



مالیگاؤں ، شکیل پتر کار /ہم بھارت 

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی رہنمائی اور سرپرستی میں مشہور سماجی خادم اور رکن سول ہاسپٹل انتظامیہ شیخ شفیق اینٹی کرپشن دواخانے اور میڈیکل لائن سے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی خدمت کرتے ہیں غریب اور ضرورت مند مریضوں کے مسائل کو حل کرنا،  لاوارث لاشوں کی شناخت اور ان کی آخری رسومات انجام دینا  اور ہاسپٹل لائن سے قانونی مراحل کو پورا کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ جس کا اعتراف کرتے ہوئے ایکتا سوشل فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے خوبصورت ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دے کر شفیق اینٹی کرپشن کی خدمات کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔ ہم بھی شفیق اینٹی کرپشن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موصوف اسی طرح لوگوں کی مخلصانہ خدمت کرتے رہیں گے۔



سابق میئر شیخ رشید صاحب کے فنڈ سے وارڈ نمبر 20 مدنی نگر (198) میں تعمیری کاموں کی شروعات


مدنی نگر گلی نمبر 1 میں سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح


تعمیر و ترقی کے کاموں میں مالیگاؤں شہر میں سب سے پہلا نام کانگریس پارٹی کا آتا ہے مقامی کانگریس لیڈران نے مالیگاؤں شہر میں تعمیری کام ہی کئے ہیں پھر چاہے وہ فلٹر پلانٹ ہو، تعلیمی ادارے ہوں، گرنا ڈیم پانی کی اسکیم ہو، اُردو گھر ہو، یا فلائی اوور بریج ایسے ان گِنت کام کانگریس پارٹی نے ذریعے ہی کئے گئے ہیں مقامی کانگریس قائد شیخ رشید  نے شہر مالیگاؤں کی خستہ حال سڑکوں کو تعمیر کروانے کا بیڑہ اُٹھایا ہے مالیگاؤں شہر میں سیمنٹ روڈ کی تعمیر زیادہ سے زیادہ ہو جس کا مضبوط اور پختہ کام ہو یہ سڑکیں کم از کم بیس سال تک چلیں گذشتہ کئی مہینوں سے شہر میں سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے یکے بعد دیگرے سڑکیں الحمد للّہ بن رہی ہیں اور عوام کی تکالیف دور ہورہی ہیں اسی تعمیر کام کو آگے بڑھانے ہوئے آج بروز دوپہر کے 12 بجے مدنی نگر گلی نمبر 1 سردار بھائی کے گھر سے عظمت کرانہ تک 3 لاکھ کی لاگت سے سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید  کے دست مبارک سے ہوا یاد رہے اس کام کو شیخ عمران  اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں تاکہ کام مضبوط ہو اور آگے چل کر عوام کو کوئی شکایت نہ رہے


اس افتتاحی تقریب میں مدنی نگر کے رفیق کیلے والے،معاون کارپوریٹر سلطان ناٹیا، سلیم پٹیل، عبدالرحیم ٹرالی والے، محسن ممبر، تنویر بھائی، عقیل احمد، قیوم بھائی، محمد عرفان، عمران بھائی کے علاوہ مدنی نگر کے سرکردہ افراد شامل تھے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl