کارپوریٹر ساجد رشید مقادم کا کارپوریشن کو خط
نامہ نگار شکیل پتر کار
مطالبہ منظور نہیں ہوا تو کارپوریشن کے گیٹ پر سخت دھرنا
مالیگاؤں ( شکیل پتر کار) میونسپل وارڈ نمبر 17 کے کارپوریٹر ساجد رشید مقادم نے کارپوریشن کے 19 وے میونسپل کمشنر دیپک کاسار کو مطالباتی مکتوب دے کر کہا کہ باغ محمود میں روڈ اور گٹر کے ساتھ ہی ٹیکس بھرنے والی عوام کو عوامی و بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جائے وارنہ کارپوریشن کے گیٹ پر سخت احتجاجی دھرنا کیا جائے گا۔ یاد رہے کارپوریٹر موصوف مزکورہ علاقے کے کارپوریٹر نہ ہوتے ہوئے بھی باغ محمود کی عوام کے لئے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
آزاد نگر کے نوجوان ابھرتے سکندر پہلوان
2022 کے ایلکشن میں زور آزمائی کرنے کی تیاری میں
مالیگاؤں ( شکیل پتر کار) گرووار وارڈ علاقے کے نامور محلہ نیا آزاد نگر کے ابھرتے نوجوان سکندر شیخ شبیر 2022 میں ہونے والے میونسپل الیکشن میں زور آزمائی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ موصوف نے اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیاں فی الحال تیز کردی ہے۔ یاد رہے سکندر شیخ شبیر نے ( مرحوم شیخ افضل سوسائٹی ) کو تشکیل دے کر علاقے کے سو سے زائد نوجوانوں کو شامل کرلیا ہے۔ ان تمام خوبیوں کے چلتے عوامی و سماجی رابطہ فی الحال تیز کردیا ہے۔ نوجوان سکندر شیخ نے عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔یاد رہے موصوف پورے وارڈ میں گھوم گھوم کر اپنی شاخ کی مظبوطی میں جٹے ہیں۔ نوجوان طبقہ جوش کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ علاقے میں کسی بھی عوامی معاملے میں سرگرمی سے حصہ لیکر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔