مالیگاؤں, مقامی ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی نے چند روز قبل اپنا نیا خصوصی و اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا تھا۔ مذکورہ اسکواڈ نے تین دنوں کے اندر دوسری کاروائی انجام دی۔ گذشتپ دنون قلعہ پولس اسٹیشن میں اسکواڈ کے رکن پولس حولدار بھوشن شام راو کھیرنار نے شکایت کی کہ ملزم نثار احمد محمد ایوب( اسلام آباد) ذاکر سید ستار ( ڈپو)، مختار لانبا ( فرار) شکیل جعفر ( فرار ) ، محمد شریف اقبال احمد ، وامن کشن گائکواڑ ،دیپک امبا جگتاپ اورعبدالزاق عبدالحمید قلعہ نے ذاتی فائیدہ حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد میں کلیان مٹکا نامی جگار کھیل رہے پر کاروائی کرتے ہوئے شام میں ساڑے 4 بجے کے درمیان میں قانونی شکنجہ کستے ہوئے ملزمین کے قبضہ سے 8 ہزا870 کی نقدی اور 21 سو مالیات کے چار موباےل فون اس طرح سے جملہ 10 ہزار 970 کا مال و اسباب کی ضبتی کرکے ملزمین کے خلاف کیس اور مقدمہ داخل کردیا ہے۔ یاد رہے پرکاش بنکر اور بھوشن دونوں کو شہر بھر کی کافی معلومات ہے۔
پاشو نگر میں فائرنگ کے ملزمین گرفتار
مالیگاؤں گزشتہ دنوں پاشو نگر ہوائی فائرنگ معاملے میں آزاد نگر پولس عملہ نے ملزم محمد عامر محمد صدیق 25 سالہ دھندہ بیوپار، ساکن گھر نمبر 41 سروے نمبر 203 روشن آباد نے شکایت دی کہ سکندر شیخ انور ،شیخ انور شیک کریم، شیخ مظہر شیخ انور اور ندیم شیخ بشیر تمام ملزمین تڑوی نگر اور ایک ملزم گلشن خالدہ نے معمولی رنجش معاملے میں انیس کی بکھار کے پاس ریاض بیکری والے کے گھر کے پاس بندوق نکال کر خون کے ارادے سے ہوائی فائرنگ کی۔ جس میں جان جانے کا خدشہ تھا۔ اس پر پولس نے ملزمین خلاف بھارتی ہتھیار قائدہ و قلم اور بھارتی آرم ایکٹ کے ساتھ ہی 307,323,504,506,34,3/25,4/25,/100/2020 کے تحت معاملے کا اندراج مکمل کردیا ہے۔ یاد رہے ہوائی فائرنگ معاملے میں چندر کانت کھنڈوی اور پاریکر نے مل کر چند گھنٹوں میں معاملہ حل کردیا۔ یاد رہے 2019 کے بعد سے شہر میں غنڈہ گردی اور دادا گیری کی گونج بڑھ چکی ہے اس لئے محکمہ پولس اور پولس کا خفیہ محکمہ شکنجہ کسے۔ کیونکہ مذہبی و صنعتی شہر میں کئی قتل اور لوٹ مار کی واردات رونما ہوچکی ہے۔ اس لئے قدغند ضروری ہوگیا ہے۔
جعفر نگر وارڈ نمبر 13 میں وال کمپاؤنڈ کا آغاز
مالیگاؤں, میونسپل وارڈ نمبر 13 کے کارپوریٹر ظفر احمد کے فنڈ سے سروے نمبر 87 مین وال کمپاؤنڈ افتتاح عمل میں آیا۔ اس کام کے لئے 10 لاکھ کی لاگت سے وال کمپاؤنڈ تعمیر ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں وارڈ کے سرکردہ افراد جن میں توقیر رضوی ، امانت پریس والے ، ابکار عالم، جاوید افتخار پترے والے، جاوید جگا، انور دودہ والے ، مختار بھائی ، تاریخ پلمبر اور ناٹیہ پلمبر کے ساتھ ہی عبدالحمید سیٹھ وغیرہ موجود تھے۔ معلوم ہوکہ کارپوریٹر ظفر احمد اپنے وارڈ میں لاکھوں کی لاگت سے عوامی و بنیادی کاموں بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔
بجلی کمپنی کی دھوکہ بازی
صبح بجلی کمپنی کی گاڑی روکو آندولن پر بجلی کمپنی کے ساحل سر اور دیگر آفیسران کے تیقن پر بنکروں نے گاڑی کو جانے دیا کہ دوپہر بعد چار بجے تک ٹرانسفارمر آجائے گا اور شام تک بجلی کی بحال کر دی جائیگی مگر وعدہ وفا نہ ہونے اور اب آفیسران کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر دوبارہ سے دریگاؤں کے بنکروں کا ٹرانسفارمر دھرنا آندولن شروع کردیا گیا ہے