مالدہ شیوار سے 32 سو کی جبری چوری
مالیگاؤں ( شکیل پترکار، ہم بھارت)5 دسمبر 2020 پوار واڑی پولس اسٹیشن میں 24 سالہ نوجوان فریادی محمد ارشاد علاؤالدین دھندہ (مزدوری) ساکن گلشن ابراہیم پلاٹ نمبر 11 نے شکایت کی کہ ملزم اجیا ( پورا نام معلوم نہیں ) ساکن گلشیر نگر ڈپو اور فیضان الیاس ساکن گلشیر نگر نے فریادی کا راستہ روک کر مالدہ شیوار ٹاور کے پاس تیز دھار تلوار کی نوک پر فریادی کی جیب سے 32 سو کی نقدی کو جبری چھین لیا۔ اس کے بعد ملزم دو نے فریادی کو ہاتھوں کے ساتھ ساتھ لکڑی ڈنڈے سے سر پھوڑ کر شدید زخمی کردیا۔ اس پر مذکورہ پولس نے ملزمین کے خلاف آرم ایکٹ 4/25، 341/ 394،/ 504/ 506/ 34/ کے علاوہ 135/2020 کے تحت معاملے کا اندراج کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی اِگلے کے حوالے کی۔
20 ہزار کا قیمتی موبائل غائب
مالیگاؤں وڑی واڑا پولس اسٹیشن میں 23 سالہ فریادی سوپنیل تکارام شندے دھندہ ( تعلیم ) ساکن سننر ،ضلع ناشک نے شکایت کی کہ کسی نامعلوم چور ملزم نے وڑی واڑا گاؤں کے بازار شیواجی پتلے کے پاس فریادی کی جیب سے 20 ہزار مالیات کا قیمتی 2 سم والا سمسم کمپنی کا موبائل فون کو غائب کرکے نو دو گیارا ہوگیا۔ مذکورہ شکایت پر پولس نے بھارتی چوری کا کیس اور مقدمہ داخل کردیا ہے۔