یو سف سیٹھ نیشنل والے ، اعتیق کمال ، اعجاز بیگ، یوسف الیاس اور سلیم رضوی کی شرکت
(مالیگاؤں ( شکیل پتر کار
آج بروز جمعہ 4 دسمبر صبح میں گیارہ بجے ناسک میں این سی پی کے ذمہ دار سمیر بھجبل کے فارم ہاؤس پر مالیگاؤں شہر این سی پی کے متوقع صدور نے شرکت کیں، جن میں یوسف سیٹھ نیشنل والے نے اپنی دلیل میں دو ٹوک کہا کہ میں پارٹی کا پرانا خادم ہوں اور جو لوگراشٹروادی کی صدارت طلب کر رہے ہیں وہ گورنر کے لیٹر کے مطابق متحدہ محاذ کے کارپوریٹر ہیں۔ انہی لوگون نے بڑے الیکشن میں کبھی بھی راشٹروادی کا ساتھ نہیں دیا۔ بلکہ کبھی شیوسینا، ایم آئی ایم تو کبھی جنتا دل کا ساتھ دیا۔ دوران گفتگو موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں سنجری چوک آگ متاثرین کی مدد کی جائے جس پر پالک منتری نے کہا کہ ضرور کوشش کی جائے گی۔ انٹرویو کے دوران اعجاز بیگ سے پوچھا گیا کہ آپ کب سے کارپوریٹر ہیں؟ اس پر اعجاز بیگ نے اپنی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ 25 برسوں سے عوامی و سماجی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ 3 مرتبہ چیرمن اور پانچ ٹرم سے کارپوریٹر رہے چکا ہوں۔
اس کے بعد عتیق کمال نے واضح طور سے کہا کہ پارٹی مجھے یا کسی کو بھیصدر بنائے میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔عتیق کمال نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1986 میں بھجبل ممبئی کے مہاپور تھے تب موصوف نے کہا تھا کہ آج میں اکیلا ہوں لیکن کل میرے ساتھ سو افراد ہوں گے۔ اسکے بعد یوسف الیاس اور سلیم رضوی نے بھی اپنا انٹرویو مکمل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ناسک میں سمیر بھجبل کے فارم ہاؤس پر ہوئے انٹرویو کے بعد مالیگاؤں شہر راشٹروادی گانگریس صدر کا مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا