Advertising

شفیق رانا ، یوسف الیاس اور عمران رضوی پر ہوا کیس ۔ جانیئے کیا ہے معاملہ ؟ سوند گاوؑں پھاٹہ سے دو پستول ضبط

Hum Bharat
Saturday, 12 December 2020
Last Updated 2021-01-06T06:21:46Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

جلوس غوثیہ کے قائدین پر کیس اور مقدمہ درج

مالیگاوؑں شکیل پترکار (ہم بھارت) مالیگاوؑں سٹی پولس اسٹیشن اور عائیشہ نگر پولس اسٹیشن میں الگ الگ فریادی کی شکایت پر ملزم شفیق رانا اور یوسف الیاس کے علاوہ عمران رضوی سمیت 110 جلوس غوثیہ کے قائدین اور شرکا جلوس پر سماجی فاصلے کی دھجیہ اڑانے اور ضلع کلکٹر کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر کیس اور مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمین نے منہ پر ماسک نہیں لگایا اور جماو بندی کی خلاف ورزی کی۔ اس پاداش میں پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمیبن کے خلاف 269/270/37/1/3/ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ 
         یاد رہے شہر کی تاریخ میں جلوس غوثیہ کے قائدین اور شرکا پر پہلی مرتبہ کورونا کے چلتے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



 مالیگاوؑں ( شکیل پترکار ، ہم بھارت)12 دسمبر 2020 بروز سنیچر  پوار واڑی پولس محکمہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سوند گاوؑں پھاٹہ کے پاس ملزم شیخ شبیر شیخ حبیب  نامی شخص سے پاس ہھتیار ہے۔ اس پر کاروائی کرتے ہوئے پوارواڑی پولس نے ملزم کے قبضہ سے دو دیسی کٹہ (پستول ) ضبط کیا۔ جو ملزم کی کمر میں لگی ہوئی تھی۔ پولس نے ملزم کے خلاف آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ معلومات شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی نے دی ہے۔ 
        تفصیل کے مطابق دو دیسی کٹے کی قیمت 55 ہزار روپے ہے۔ ملزم دیسی پستول کمر میں لگائے نیشنل ہائی وے نمبر 3 کے نیچے عوامی راستے پر گھوم رہا تھا کہ اسی دوران پولس نے شکنجہ کستے ہوئے ملزم کو اپنی  حراست میں لے لیا۔


     یاد رہے کہ جاری ہفتے میں کاروائی کرتے ہوئے پولس نے تین دیسی پستول ضبط کی ہے۔شہر میں غیر قانونی دھندے اور غیر قانونی ہتھیار کے معاملے میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس پر شکنجہ کسنا بہت ضروری ہے۔



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl