مالیگاؤں تعلقہ اور مالیگاؤں شھر راشٹر وادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کی ریسٹ ہاوس میں مٹینگ..
مورخہ 10 دسمبر بروز جمعرات مالیگاؤں ریسٹ ہاوس میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی سپریمو عالیجناب شردپوارصاحب کے 80 واں جنم دن کے مناسبت سے ایک مٹینگ لگائی گئی. جس میں شردپوارصاحب کےجنم. دن کے موقع پر مختلف پروگرام ترتیب دے دیئے گئے. جس میں کرونا متاثرین کو آج بھی خون کی ضرورت کے پیش نظر 80 ہزار خون کی بوتل جس کے لئے ہر ضلع سے 1500بوتلیں اسی طرح پورے مہاراشٹر سے 80 ہزار بوتلیں ڈونیٹ کی جائے گی. اور 80 ہزار نوکریوں کے آن لائن فارم اقلیتی وزیر نواب ملک صاحب کی جانب سے جاری ہے. اور مختلف قسم کے فلاحی کام راشٹر وادی کانگریس پارٹی کرے گی. اس مٹینگ میں ضلع ناسک کے صدر جناب رویندر نانا پگارصاحب صاحب نے شرکت کی اور اس کے علاوہ تعلقہ اور مالیگاؤں راشٹر وادی کانگریس کے سیکڑوں ورکروں نے شرکت کی. رویندر نانا پگارصاحب پارٹی کس طرح اور مضبوط ہو اس کے لیے راشٹر وادی کے سینئر لیڈران سے اور ورکروں سے مشورہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی. اس مٹینگ میں شھر راشٹر وادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدر جناب سلیم رضوی صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. اور اوپر دئیے گئے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی گزارش کی. اس مٹینگ میں سلیم رضوی صاحب. تعلقہ صدر سندیپ پوار صاحب. وجئے پوار صاحب. رتن الور دیپک بھونسلے ڈاکٹر مجیب الرحمن. رفیق خان مرغے والے عمران حفیظ مصطفیٰ پلمبر. اعجاز شیخ. سلیم پلمبر. الطاف پتر کار. وغیرہ نے شرکت کی.
رمضان پورہ کے مختلف علاقوں میں رضوان بیٹری والا نے دورہ کیا۔
--------------------------------------------
از✒:-اشتیاق انصاری
--------------------------------------------
شہر کی تمام سڑکوں کا افتتاح کیا جارہا ہے اس کے باوجود سڑکیں خستہ حال کیوں؟؟؟
کہیں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بیوقوف تو نہیں بنایا جارہاہے یا پھر عوام کے ساتھ سیاسی لیڈران سرگردانی کررہے ہیں اسی لئے آج پھر سے رضوان بیٹری والا عوام کے درمیان پہنچے اور اپنے کئے ہوئے وعدوں کو وعدۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے موصوف نے جرات مندی و ثابت قدمی سے کمشنر سے اپنی بات منواتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی، رضوان بھائی نے بیباکی سے کمشنر صاحب کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے میرے شہر میں دلدل نما گٹریں اوور فلو ہے آپ کا ادھیکاری جھانکنے بھی نہیں جاتا سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے سینکڑوں حادثات رونما ہورہے ہیں پھر بھی کارپوریشن خواب خرگوش میں سو رہی ہے رضوان بھائی نے کارپوریشن کے اعلی افسران کی حاضری لگاتے ہوئے شہر کی تمام سڑکوں کا جلد از جلد کام مکمل کرنے کی درخواست کی تب کمشنر صاحب نے رضوان بھائی بیٹری والا سے کہا کے رضوان بھائی آپ تمام خستہ حال سڑکوں کی نشاندہی کریں ہم تمام سڑکوں کی تعمیر کے لئے تیار ہیں موصوف نے کمشنر صاحب کے شکریہ کے ساتھ مالیگاؤں شہر کی چنندہ سڑکیں جو پندرہ پندرہ بیس بیس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی تمام سڑکوں کی نشاندہی کرتے ہوۓ کمشنر کو مکتوب دیا کمشنر صاحب نے فوری کاروائی کرنے اور جلد از جلد سڑکوں کی تعمیر کا تیقن دیا اس موقع پر،اختر خان،،عرفان احمد،،راجو ورکشاپ،،عرفان ٹیلر،،شبیر ملا،،جاوید اختر،،رئیس فٹر،،محسن خان پیش پیش رہے۔
شہر مالیگاٶں جمعت القریش کے صدر اور ناٸب کا انتخاب۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔١٠ دسمبر ٢٠٢٠ بروز جمعرات بعد نمازٍ عشاُ مومن پورہ نیا قریشی جماعت خانہ میں مالیگاٶں قریشی برادری کی ایک جنرل میٹنگ قریشی حاجی ایوب خان حاجی چاند خان کی صدارت میں لی گٸ ۔الحمد لللہ انتہاٸ دوستانہ ماحولياتی میں صدر جمعت القریش کے لیۓ قریشی حاجی ماسٹر افضل خان حاجی محبوب خان اور ناٸب صدر کے لیۓ ماسٹر محمد عمر حاجی فقیر محمد کا نام طۓ کیا گیا۔اس میٹنگ میں برادری کے تمام سر کردہ افراد موجود رہے۔ برادری کے تمام چھوٹے بڑے افراد نے مبارک باد دی۔وہیں دونوں نۓ صدور نے اپنی ذمہ داری اور برادری کے کام کرنے کا وعدہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منجانب۔۔۔۔۔جمعت القریش شہر مالیگاٶں۔