Advertising

پولیس کی جانب سے فوجداری نوٹس ملنے کے باوجود بھوک ہڑتال کے ساتھ تین دسمبر منانے کا فیصلہ (دیویانگ سوسائٹی)

Hum Bharat
Wednesday, 2 December 2020
Last Updated 2020-12-02T13:15:14Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


نور باغ میں منعقدہ میٹنگ سے مقررین کا اظہارِ خیال 

       مالیگاؤں (پریس ریلیز) تین دسمبر عالمی یوم معذور پوری دنیا میں خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے مگر شہر مالیگاؤں کی بدقسمتی ہے کہ اس دن کو کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں ہے 16 مارچ 2020 کو آخری مرتبہ کارپوریشن پر بھوک ہڑتال شروع ہی کی گئی تھی کہ قلعہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے کرونا مہاماری کے مدنظر ہمیں اٹھا دیا گیا یہ کہہ کر کہ کل آپ لوگوں کی راونڈ ٹیبل میٹنگ طلب کی جائے گی اس میٹنگ میں اوپن اسپیس، شاپنگ گالے، بےروزگاری، 11 ہزار کالونی ،ریمپ وغیرہ کا ذکر کیا گیا تھا مگر صرف پینشن اسکیم جاری کی گئی اسکے علاوہ ہر معاملے میں کارپوریشن معذوروں کے ساتھ دھوکہ دہی سے کام کر رہی ہے غرض کہ ہمارا ہر مطالبہ پائہَِ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے جس دن سے کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا ہے پہلی مرتبہ دیویانگ سوسائٹی کی کوششوں سے پینشن اسکیم جاری ہوئی ہے اور اس سال کرونا وائرس کا سہارا لیکر پینشن کو کم کرنے کی بات چل رہی ہے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے آفس کے لئے جگہ کی مانگ کی تھی اور ہمارا ٹھہراو پاس بھی کیا گیا مگر حکومت مہاراشٹر کے جی آر کا آڑ لیکر اسے رد کر دیا گیا جبکہ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر کی جانب سے دو ٹھوس اور مضبوط حوالے پیش کئے گئے اسکے باوجود بھی کارپوریشن من مانی کر رہی ہے 
شہر میں آج بھی کئی اوپن اسپیس ایسے ہیں جس پر دھڑلے سے کام جاری ہے مگر ایک ایسی سوسائٹی جو شہر کے معذوروں کی فلاح و بہبود کیلئے مانگ کر رہی ہے اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے ان تمام مطالبات کی حصولیابی کے لئے تین دسمبر عالمی یوم معذور پر کارپوریشن پر بھوک ہڑتال کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس اہم اور بامقصد میٹنگ کی صدارت جونا بھارت بازار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سلیم احمد عرف بابو بھائی نے فرمائی اور مقررین کے طور پر قاری نور محمد نوری (ایس ڈی آئے) ایڈووکیٹ سالک انصاری،قدیر خان، وکیل احمد (روز نامہ) اختر حسین، انس واچ،انصاری نعیم ،اقبال سونل، شیخ سمیر، کرم اللہ صاحبان نے عمائدین معذور سے خطاب کیا نظامت کے فرائض مدثر رضا نے بحسن خوبی انجام دیئے اس موقع پر ورکنگ کمیٹی سے محمد فیصل، شکیل عبدل، مزمل حسین نے میٹنگ میں معاونت کی. 
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں   
  رجسٹر



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl