Advertising

سماجوادی رابطہ آفس کا ہوا افتتاح

Hum Bharat
Tuesday, 22 December 2020
Last Updated 2020-12-25T07:03:04Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

سماجوادی پارٹی کی بھی سرگرمیاں تیز



مالیگاؤں، شہر مالیگاؤں میں گذشتہ کچھ دنوں سے سیاسی لیڈران میں تھوڑی بہت ہلچل نظر آرہی ہے۔ مطلب یہ کہ کارپوریشن الیکشن کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ ایک سیاسی پارٹی نے تو میٹنگ لیکر باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔ ان تمام گرما گرمی کے درمیان مالیگاؤں میں سماجوادی پارٹی بھی اپنی بنیاد اور شناخت مضبوط کرنے میں نظر آرہی ہے۔ وارڈ وائز محنت بھی شروع کردی گئی ہے۔ مرحوم زین الدین منصوری کے چھوٹے بھائی شریف منصوری مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے صدر ہیں۔ موصوف اپنے بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کی حتی الامکان  
  کوشش کررہے ہیں۔


اسی سلسلے میں 20/12/2020 بروز اتوار کو جعفر نگر پاور ہاؤس کے پاس مجّن سیٹھ کی آفس کو سماجوادی کی رابطہ آفس نامزد کرتے ہوئے افتتاح عمل میں لایا گیا۔ یعنی کے جعفر نگر میں سماجوادی پارٹی کی شناخت قائم کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ اس افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر عقیل شیخ(اورنگ آباد) اور گڈّو کاکار( دھولیہ) نے شرکت کی ۔ جبکہ مقامی ذمہ داران و صدر اراکین میں مالیگاؤں سماجوادی کے صدر شریف منصوری، فاطمہ خیرالنّساء ( مالیگاؤں سماجوادی صدر برائے خواتین) ، ساجد بھائی ،صلاح الدین بھائی، راجو بھائی، اسلم انصاری، لڈو بلڈر،  نفیس مہتا ، طارق مچھلی والا اور دیگر اراکین موجود تھے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl