ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے کمشنر کو دیا کالے گلاب کا تحفہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی ترقی کے نام پر مالیگاؤں کارپوریشن 17 دسمبر 2001 کو قائم ہوئی. لیکن گذشتہ 19 برسوں میں ترقی کے نام پر تنزولی حاصل ہوئی. یعنی کارپوریشن بننے کے بعد سرکاری ادھیکاریوں, سیاسی لیڈران اور ٹھیکیداروں نے شہر کو کھنڈر بنا دیا. ترقی کے نام پر خوب سیاست کی گئی اور کارپوریشن نے کروڑوں عربوں روپیہ غریب عوام سے ٹیکس وصول کیا.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے 17 دسمبر کو یوم سیاہ منایا گیا. شہر کی اہم شاہراہوں پر بڑے بڑے پوسٹرس لگائے گئے. جس میں شہر کی اصل حقیقت اور تنزولی کی تصاویر لگائی گئی جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ شہر کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے اور شہر بنیادی مسائل اور سہولیات سے محروم ہے.
اس موقع پر ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا نے کارپوریشن کمشنر کو کالا گلاب کا پھول پیش کیا. اور دیگر اراکین نے تمام سرکاری ملازمین کو ایک ایک گلاب پیش کیا. نیز ان سے سوال کیا کہ آپ کو کیوں کالا گلاب پیش کیا گیا؟ جس کا جواب شاید وہ بخوبی جانتے ہیں.
احتشام بیکری والا نے میڈیا میں بیان دیا کہ ہم نے کارپوریشن کمشنر کو کالا پھول دے کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ کالے کام بند ہونے چاہئے. شہر میں تعمیری کام معیاری ہونا چاہئے پھر ہم آپ کو لال گلاب پیش کرینگے.
عمران راشد نے کہا کہ کارپوریشن میں جاری بدعنوانیوں کیخلاف ایم ڈی ایف مسلسل احتجاج کر رہی ہے. انھوں نے کہا کہ عزیز کلو اسٹیڈیم کو ڈمپنگ زون نہیں بننے دیا جائے گا. انھوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ عوام سیاسی لیڈران اور سرکاری آفیسران سے کام کے تئیں سوال کرے اور حساب طلب کرے کیوں کہ کارپوریشن عوامی چندے یعنی ٹیکس سے چلتی ہے.
اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں کی ٹیم میں اسامہ اعظمی(ترجمان)،انجنئیر ابوذر غفاری, صابر ماسٹر موبائل والے, ببو ماسٹر, پروفیسر وسیم بیگ, عرفان شیخ، مدثر مدو،ندیم شیخ، رئیس عثمانی و دیگر صدر و اراکین موجود تھے۔