کسان تحریک جمہوریت کیلئے لڑائی اور کسانوں کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت
مالیگاؤں( پریس ریلیز ) مودی حکومت کے کالے قانون سے ملک بھر کے کسانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہیکہ اس قانون سے کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہی وجہ ہے کہ کسان سڑکوں پر اتر آئے۔ مہاراشٹر کے کسان بھی ڈاکٹر اشوک دھوالے کی قیادت میں دہلی آندولن میں پہنچ رہے ہیں۔ مہاراشٹر کسانوں کی ریلی 22 دسمبر کو مالیگاؤں بھی آئی جہاں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
ساتھ ہی مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے ڈاکٹر اشوک دھوالے اور دیگر ذمہ داران سے اہم مدعوں پر گفتگو بھی کی۔ ڈاکٹر اشوک دھوالے نے کہا کہ " ہمیں پتہ چلا ہے کہ آپ لوگ مالیگاؤں میں اچھا کام کررہے ہیں۔ آپ لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر ہے۔
گفت شنید کے بعد کسان ریلی دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر سوندگاؤں پھاٹے پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے کسان ریلی کا شاندار استقبال کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی گئی۔ ایم ڈی ایف نے کسان ریلی کے ذمہ داران کو دہلی احتجاج اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا نے کہا کہ آج ہم نے کسان ریلی کا استقبال کیا اور آئندہ دنوں میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کا ایک وفد شہر کی نمائندگی کرنے کیلئے دہلی بھی روانہ ہوگا. اسی طرح سے مقامی سطح پر سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف اور کسان آندولن کی حمایت میں ایم ڈیی ایف پہل کرتی رہے گی.
صدر ایم ڈی ایف احتشام بیکری والے، نائب صدر عمران راشد، ترجمان اسامہ اعظمی، رئیس عثمانی، صابر ماسٹر موبائل والے، مدثر بھائی، ندیم پلمبر ، ببو ماسٹر، ابوذر غفاری ، پروفیسر وسیم موسی اور دیگر اراکین نے بھی ریلی کا پرتپاک استقبال کیا۔