مالیگاؤں بڑا قبرستان میں ہو ئی چو ری،چورچوری کر کے فرار
مالیگاؤں(شکیل پتر کار)3 دسمبر بروز جمعرات نیا پورا کے سوشل ورکر محمد ادریس نامی شخص نے بتایا کہ ایشیا کا سب سے بڑا قبرستان واقع حمیدیہ مسجد میں کسی نامعلوم نے الیکٹرک پول کاٹ کر راہ فرار اختیار کر لی۔ حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق بڑا قبرستان میں کسی نامعلوم نے رات کے اندھیرے میں الیکٹرانک پول فیوز اور دیگر سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کر لی نمائندے نے مزید بتایا کہ قبرستان کے شمالی حصے میں ایک مخصوص جگہ پر کتا گولیاں اور دیگر نشیلی اشیاء بھی نظر آئیں
مذکورہ معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے قبرستان انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ قبرستان میں کسی چوکیدار کا انتظام کرے تاکہ جائے عبرت پر کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو اور ہر چھوٹی بڑی چیزوں پر چوکیدار رکھ نظر رکھ سکے۔ شہریان میں یہ بھی چرچا ہوتا ہے کہ قبرستان کے اندر قبرستان جو کہ جائے عبرت ہے خاموشی کی جگہ ہے ایسی جگہ پر بھی کچھ اوباش قسم کے نوجوان بیٹھ کر شور شرابہ کرتے ہیں، اوباشی کرتے ہیں اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے
ابھی کل بروز جمعرات 3 دسمبر ہی کی بات ہے قبرستان کے اندر موجود گذرگاہوں پر ایک کرتا پائجامہ پہنا ہوا تقریباً ۱۰/١٢ سال کا بچہ سائیکل دوڑا رہا تھا اس دوران بیڑی (سگریٹ) نوشی بھی کر رہا تھا جب اسے آواز دیکر سمجھانے کے لیے قریب بلانا چاہا تو وہ قریب نا آیا اور مسلسل ادھر سے ادھر سائیکل چلاتا رہا اسی بیچ قبرستان کے سکندر یا نور نام کے ایک گورکن کو بھی اس جانب متوجہ کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اپنا دامن جھاڑ لیا کہ بچے کسی کی نہیں سنتے اور حال کا ہی ایک واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسی طرح کسی بچے کی مٹرگشتی پر ایک گورکن (مزمل) نے کچھ کہا سنا تو اس گورکن کے خلاف قبرستان کے بورڈ پر لکھ کر لگا دیا گیا جو کہ تادم تحریر لکھا ہوا موجود ہے کہ اس مزمل اور بھوریا نامی گورکن سے کوئی بھی شخص کوئی کام نا کروائے۔تو یہ آنکھوں دیکھا حال ہے مالیگاؤں بڑا قبرستان کا
ReplyDelete